محنت اور روزگار کی وزارت
ای شرم پورٹل کی مؤثریت اور استعمال
تقریباً 31 کروڑ غیر منظم کارکنان کاای-شرم پورٹل پر اندراج
Posted On:
07 AUG 2025 4:21PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرند لاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تاکہ آدھار کے ساتھ غیر منظم کارکنوں کے ایک جامع قومی ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) کی تشکیل کی جا سکے۔ ای-شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم کارکنوں کو خود اعلان کی بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر(یو اے این) فراہم کرکے رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے۔
3 اگست 2025 تک، 30.98 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنان پہلے ہی ای-شرم پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔
ای-شرم پر رجسٹرڈ کارکنوں کی اسکیم کے لحاظ سے تفصیلات جنہوں نے مرکزی حکومت کی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تحت کامیابی کے ساتھ فائدہ اٹھایا ہے /ای- شرم کے ساتھ مربوط ہے، ضمیمہ-I میں ہے۔
ای-شرم پورٹل کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے، کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ذریعے ای-شرم کی تیسری پارٹی کی تشخیص/اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
غیر منظم کارکنوں کے لیے مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ای-شرم کو ون اسٹاپ سلیوشن کے طور پر تیار کرنے کے بجٹ کے اعلان 2025-2024 کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت محنت اور روزگار نے 21 اکتوبر کو ای-شرم-‘‘ون اسٹاپ- سلیوشن’’ کا آغاز کیا۔ ایک ہی پورٹل پر مختلف سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کا انضمام شامل ہے۔ یہ ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے اور ای-شرم کے ذریعے اب تک ان کے ذریعے حاصل کیے گئے فوائد کو دیکھنےکے قابل بناتا ہے ۔
یہ پورٹل ایک سہولت کار پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو مرکزی حکومت کی سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کی فراہمی کے لیے مستفیدین کے ڈیٹا کو یکجا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ پورٹل کے ساتھ مربوط/احاطہ کی گئی اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ سلیوشن فراہم کرتا ہے، لیکن یہ نگراں کے طور پر کام نہیں کرتا ہے۔ اہل استفادہ کنندگان ان اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کر سکتے ہیں چاہے ان کی ای-شرم رجسٹریشن کی حیثیت کچھ بھی ہو۔
اب تک، مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کی چودہ (14) اسکیموں کو پہلے ہی ای-شرم کے ساتھ مربوط/میپ کیا گیا ہے تاکہ ای-شرم کارڈ ہولڈرز بشمول پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی(پی ایم سوا ندھی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس پی وائی)، پردھان منتری جیون جیونتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی)، نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم(این ایف بی ایس)، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(ایم جی این آر ای جی ایس)، پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی- جی)، آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے پی- پی ایم جے اے وائی، پردھان منتری آواس یوجنا- شہری(پی ایم اے وائی-یو)، پردھانن منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی))، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان)، ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم وی وائی)۔
درجہ بالا اسکیموں کے علاوہ، ای-شرم کو پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم- ایس وائی ایم) ، نیشنل کیرئیر سروس(این سی ایس)، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب(ایس آئی ڈی ایچ) ، یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننس (یو ایم اے این جی)، ڈیجیٹل لاکر(ڈیجی لاکر)، مائی اسکیم اور اوپن گورنمنٹ ڈیٹا پلیٹ فارم(او جی ڈی) کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔
ضمیمہ-I
منتخب ای-شرم پر انضمام کی گئی یا احاطہ کی گئی مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے والے اندراج شدہ ای-شرم کارکنوں کی تعداد:
اسکیم
|
رجسٹریشن کی تعداد
|
ایک ملک ایک راشن کارڈ ( او این او آر سی)
|
23,88,72,825
|
آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے بی- پی ایم جے اے وائی)
|
15,10,05,933
|
پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)
|
8,45,71,947
|
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)
|
6,13,13,022
|
پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم- کسان)
|
3,92,94,453
|
پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)
|
2,25,52,062
|
پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی (پی ایم اے وائی- جی)
|
97,22,670
|
پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم ایس وی اے ندھی)
|
32,20,776
|
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)
|
31,27,099
|
پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی- یو)
|
24,70,135
|
پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)
|
23,690
|
نیشنل فیملی بینیفٹ ا سکیم (این ایف بی ایس)
|
16,667
|
ماخذ: ای- شرم ڈیٹا۔
******
ش ح۔ک ح ۔ رض
U-4344
(Release ID: 2154041)