سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک حادثات کے متاثرین کا غیر نقدی علاج

Posted On: 07 AUG 2025 8:26PM by PIB Delhi

سڑک حادثات کے متاثرین کے غیر نقدی علاج کی اسکیم، 2025 (اسکیم) کو ایس او 2015 (ای) مورخہ 5 مئی 2025 کے ذریعہ کل ہند سطح پر مشتہر کیا گیا  اور اس اسکیم کے رہنما خطوط کی مشتہری ایس او 2489 (ای) مورخہ 4 جون 2025 کے ذریعہ کی گئی۔ اس اسکیم  کے تحت کوئی بھی شخص جو موٹر گاڑی کی وجہ سے سڑک حادثے کا شکار ہوا ہے، وہ ملک بھر میں کسی بھی نامزد ہسپتال میں حادثے کی تاریخ سے 7 دنوں کی زائد از حد کے اندر، فی متاثر 1.5 لاکھ روپے تک کے معالجاتی احاطے کا حقدار ہوگا۔

اگرچہ یہ اسکیم آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم – جے اے وائی) کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہے، تاہم ایک قانونی اسکیم ہونے کی وجہ سے، یہ سڑک حادثے کے متاثرین کے لیے ٹروما سینٹر تک بروقت، منصفانہ، اور نقدی کے بغیر رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ اسکیم رجسٹریشن، تصدیق، اور دعوے کی پروسیسنگ کے لیے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے آئی ٹی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتی ہے، جس سے پیپر لیس اور موثر سروس ڈیلیوری ممکن ہوتی ہے۔ موجودہ ہسپتال کے نیٹ ورک اور صحت سے متعلق فوائد کے پیکیجز کا استعمال کرتے ہوئے، اسکیم ہنگامی حالات میں دیکھ بھال، نقل و حمل اور مالی تحفظ کے تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔

اس اسکیم کو مشترکہ طور پر عام بیمہ کمپنیوں کے تعاون سے ایسے معاملات کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں جہاں حادثے میں ملوث موٹر گاڑی بیمہ شدہ ہو۔ بیمہ شدہ موٹر گاڑیوں کے علاوہ دیگر موٹر گاڑیوں کے ذریعہ سڑک حادثات سے متعلق معاملات کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے بجٹ میں مدد فراہم کی جائے گی۔ مالی سال 2025-26 کے دوران بیمہ شدہ کیسوں کے علاوہ اسکیم کے تحت مختص بجٹ فنڈ 272 کروڑ روپے ہے۔

یہ اطلاع سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جے رام گڈکری کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4366


(Release ID: 2153975)
Read this release in: English , Hindi , Telugu