کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کی زیر صدارت کان کنی کے شعبے میں اصلاحات پر غور و خوض سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 07 AUG 2025 7:10PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے آج نئی دہلی میں کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی غور و خوض اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس سیکرٹری (معدنیات) جناب وی ایل کنٹھا راؤ اور وزارت کے سینیئر حکام کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس کا مقصد صنعت کے رہنماؤں اور شراکت داروں سے مشاورت کرنا تھا تاکہ بھارت کے معدنیاتی شعبے کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنے اور اسے ”وکست بھارت @2047“ اور ”آتم نربھر بھارت“ کے قومی وژن سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اس اجلاس میں ٹاٹا اسٹیل، جے ایس ڈبلیو، ویدانتا، اڈانی، ہنڈالکو سمیت دیگر بڑی کان کنی اور دھات سازی کی کمپنیوں کے 45 سے زائد سینیئر نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکت کنندگان نے معدنیات کی تلاش، نیلامی کے عمل، منظوریوں، نقل و حمل اور پائیدار کان کنی کے طریقوں سے متعلق عملی مشاہدات، پالیسی تجاویز اور درپیش چیلنج پیش کیے۔ وزارت نے شرکت کنندگان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیے اور صنعت سے مزید تجاویز بھی طلب کیں تاکہ عمل کو مؤثر بنایا جا سکے، رکاوٹیں کم کی جائیں اور کان کنی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہو۔

یہ اجلاس 2015 میں نیلامی کے نظام کے آغاز کے بعد سے وزارت کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے اور بھارت کو ایک ذمہ دار اور مؤثر کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے اس کے فعال رویے کا مظہر ہے۔ وزارت کان کنی کے شعبے میں شفاف، سرمایہ کار دوست اور اختراعی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے تاکہ ملک کی اقتصادی ترقی اور صنعتی ترقی کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4362

 


(Release ID: 2153901)
Read this release in: English , Hindi , Telugu