ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: مہاراشٹر میں گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات اور ازالہ کے اقدامات
Posted On:
07 AUG 2025 3:54PM by PIB Delhi
سال2018-2022 کے دوران مہاراشٹر میںگرم لہر؍لو سے ہونے والی اموات کا تازہ ترین ڈیٹا، جیسا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو، وزارت داخلہ سے دستیاب ہے، ضمیمہ 1 میں دیا گیا ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے پاس اس کی مدد کے لیے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) کے ذریعے اپنے وسائل دستیاب ہیں۔ اگر ریاستوں کی طرف سے مالی مدد کی درخواست آتی ہے تو مرکزی حکومت اس پر نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف)اور نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ(این ڈی ایم ایف) کے متعلقہ رہنما خطوط کے مطابق غور کرتی ہے۔
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے ملک بھر میں مختلف تحقیقی مراکز کے ساتھ مل کر نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کے نظام کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کوششوں نے شدید موسمی واقعات بشمول گرمی کی لہروں کے دوران جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میں شامل ہیں:
موسمی اور ماہانہ آؤٹ لک جاری کرنا، اس کے بعد درجہ حرارت اورلو کے حالات کی توسیعی رینج کی پیش گوئیاں۔ قبل از وقت انتباہ اور پیشین گوئی کی معلومات کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بروقت عوامی رسائی کے لیے پھیلایا جاتا ہے۔
ریاستی حکومت کے حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کے لیے ضلع وارگرم لہر کے خطرے سے متعلق نقشہ جات
بھارت کے گرم موسم کے خطرات کے تجزیہ کا نقشہ درجہ حرارت، ہوا کے نمونوں اور نمی کی سطحوں پر روزانہ ڈیٹا کو شامل کرتا ہے۔
موسم گرما کے آغاز سے بہت پہلے قومی اور ریاستی سطح پر لو کی تیاری کے اجلاسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں موسم کے دوران وقتاً فوقتاً باقاعدہ جائزہ میٹنگیں ہوتی ہیں۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو موسم کی معلومات فراہم کی جاتی ہیں، بشمول مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور مقامی حکومتوں کے اداروں کو۔ مزید برآں، ہیٹ ایکشن پلانز کو 23 ریاستوں میں لاگو کیا گیا ہے، بشمول ودربھ اور مراٹھواڑہ کے وہ تمام اضلاع جو خاص طور پر لو کے حالات کا شکار ہیں۔ یہ منصوبے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ پہل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے تیار کردہ کامن الرٹ پروٹوکول (سی اے پی) کو بھی آئی ایم ڈی کی طرف سے وارننگ اور بروقت انتباہات پھیلانے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ڈی نے ایک ویب پر مبنی آن لائن "کلائمیٹ ہیزرڈ اینڈ ولنریبلٹی ایٹلس آف انڈیا" بھی پیش کیا ہے جو تیرہ انتہائی خطرناک موسمیاتی واقعات کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر نقصان اور معاشی، انسانی اور جانوروں کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے
https://imdpune.gov.in/hazardatlas/abouthazard.html۔
یہنقشہریاستی حکومت کے حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرنے اور انتہائی موسمی واقعات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مناسب کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ پراڈکٹ موسمیاتی تبدیلی سے لچکدار انفراسٹرکچر بنانے میں مددگار ہے۔ مزید یہ کہبھارت کا محکمہ موسمیات مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو موسم کی معلومات فراہم کرتا ہے:
ماس میڈیا: ریڈیو/ٹی وی، اخباری نیٹ ورک (اے ایم ،ایف ایم، کمیونٹی ریڈیو، نجی ٹی وی)، پرسار بھارتی، اور نجی نشریاتی ادارے
ہفتہ وار اور روزانہ موسم کی ویڈیو
انٹرنیٹ (ای میل)، ایف ٹی پی
عوامی ویب سائٹ
(mausam.imd.gov.in)
آئی ایم ڈی ایپس: موسم/میگھ دوت/دمینی/بارش کا الارم
سوشل میڈیا: فیس بک، ایکس، انسٹاگرام، بلاگ
-
-
- X: https://twitter.com/Indiametdept
- Facebook: https://www.facebook.com/India.Meteorological.Department/
- Blog: https://imdweather1875.wordpress.com/
- Instagram: https://www.instagram.com/mausam_nwfc
- YouTube: https://www.youtube.com/channel/UC_qxTReoq07UVARm87CuyQw
Deaths due to Heat/Sun Stroke in Maharashtra during 2018-2022:
S. No.
|
Year
|
Number of deaths
|
-
|
2018
|
128
|
-
|
2019
|
159
|
-
|
2020
|
56
|
-
|
2021
|
37
|
-
|
2022
|
90
|
Source: As per data provided by the State, Accidental Deaths & Suicides in India, National Crime Records Bureau (NCRB), Ministry of Home Affairs (MHA).
یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4348
(Release ID: 2153883)