قبائیلی امور کی وزارت
مغربی بنگال کے ضلع پرولیہ کے بندوان میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)
Posted On:
07 AUG 2025 3:15PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں آج جناب جیوترمے سنگھ مہتو کے ذریعے پوچھے گئےایک غیر ستارہ والے سوال کے جواب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیرمملکت جناب درگا داس یوکی نے بتایا کہ مغربی بنگال کے ضلع پرولیہ کےبندوان میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ا یم آر ایس) کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ ریاستی حکومت کی جانب سے مطلوبہ زمین کی فراہمی میں تاخیر تھی، جو بالآخرمارچ 2025 میں فراہم کردی گئی۔
ریاستی حکومت کی درخواست پر اسکول کی تعمیر کی ذمہ داری ریاستی حکومت کو سونپی گئی ہے، تاہم ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں ہواہے۔ رہنما اصول کے مطابق، تعمیراتی کام کی تکمیل کی زیادہ سے زیادہ اجازت شدہ مدت کام الاٹ کیے جانے کی تاریخ سے 18 ماہ ہے۔
بندوان میں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ا یم آر ایس) کی تعمیر کے لیے مجوزہ لاگت37.80 کروڑ روپئےمقرر کی گئی ہے۔ تاہم، چونکہ ابھی تک ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، اس لیےابھی تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔
ای ایم آر ا یس اسکیم کو ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر چلانے کے لیے قائم کی گئی ایک خودمختار تنظیم قبائلی طلباء سے متعلق قومی تعلیمی سوسائٹی(این ای ایس ٹی ا یس) نے بندوان ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ریاستی حکومت کی درخواست پر تعمیراتی کام کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔ این ای ایس ٹی نے جامع تعمیراتی رہنما خطوط بشمول معیاری نقشے اور ڈیزائن ریاستی حکومت کو فراہم کیے ہیں۔ ساتھ ہی، تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومت کو تیسرے فریق کے ذریعہ معیار کی یقین دہانی (ٹی پی کیو اے) ایجنسی سے خدمات لینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔تعمیراتی کام کے آغاز میں تیزی لانے کے لیے ریاستی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
این ای ایس ٹی ایس اور وزارتِ قبائلی امور کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ریاستی حکومت کو 20 سے زائد خطوط بھیجے گئےہیں، جن کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سےمورخہ 22 مارچ 2023، 14 مارچ 2024 اور 26 جون 2024 کو جوابات دیے گئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے 14 مارچ 2024 اور 26 جون 2024 کوتحریر کردہ اپنے خطوط میں این ای ایس ٹی ایس سے درخواست کی کہ انہیں اسکول کی تعمیر کی اجازت دی جائے، حالانکہ اس وقت تک زمین فراہم نہیں کی گئی تھی۔ بعد ازاں ریاستی حکومت نے 7 مارچ 2025کو زمین فراہم کی، جس کے بعد این ای ایس ٹی ا یس نے17 مارچ 2025 کو باضابطہ منظوری سے متعلق خط جاری کیا۔
*****
ش ح-م ع۔ ف ر
UR No-4305
(Release ID: 2153697)