مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے اروناچل پردیش ریاست کے ایٹانگر اور نہرلاگن شہر اور اس سے متصل علاقوں میں، ناگالینڈ ریاست کے دیماپور اور کوہیما اضلاع اور ان کے ملحقہ علاقوں، نیز اروناچل پردیش میں ایٹانگر سے بُملا درّہ (تاوانگ) قومی شاہراہ (این ایچ نمبر 13) تک کے علاقے میں نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا ہے، یہ تمام علاقے شمال مشرق کے لائسنس سروس ایریا کے تحت آتے ہیں
Posted On:
07 AUG 2025 2:56PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آراے آئی) نے شمال مشرقی لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنی آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) رپورٹ جاری کی ہے، جس میں جون 2025 میں اروناچل پردیش کے ایٹانگر، نہرلاگن، ناگالینڈ کے دیماپور، کوہیما کے وسیع شہر راستے اور قومی شاہراہ نمبر 13 پر ایٹانگر سے بملا پاس (تاوانگ) تک کے شاہراہ سے متعلق روٹ شامل ہیں۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آراے آئی(ٹرائی)کے علاقائی دفتر کولکتہ کی نگرانی میں کیے گئے، جن کا مقصد مختلف استعمال کے ماحول جیسے شہری علاقے، تعلیمی اداروں سے متعلق ہاٹ اسپاٹس، دیہی رہائشی علاقے وغیرہ میں موبائل نیٹ ورک کی حقیقی دنیا کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
ٹی آراے آئی(ٹرائی) کی ٹیموں نے 2 جون 2025 سے 23 جون 2025 تک اروناچل پردیش کے ایٹانگر، نہرلاگن، ایٹانگر سے بملا پاس (تاوانگ) تک قومی شاہراہ نمبر 13 کے راستےاور ناگالینڈ کے دیماپور اور کوہیما میں تفصیلی ٹیسٹ کیے۔ ان ٹیسٹ میں270.3 کلومیٹر شہر کے راستے کا ڈرائیو ٹیسٹ، 526.6 کلومیٹر ہائی وے ٹیسٹ، 28 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 1 کلومیٹر واک ٹیسٹ شامل تھے۔ ٹیکنالوجیز کا جائزہ 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی پر لیا گیا، جو مختلف ہینڈ سیٹ صلاحیتوں والے صارفین کے سروس تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے نتائج متعلقہ تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کو پہلے ہی مطلع کر دیے گئے ہیں۔
جانچے گئے اہم پیرامیٹرز:
a) وائس سروسز(صوتی خدمات): کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ وقت، کال سائلنس ریٹ، تقریری معیار (ایم او ایس)، کوریج۔
b) ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپٹ، لیٹنسی، جٹِّر، پیکٹ ڈراپ ریٹ، اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر۔
اروناچل پردیش کے ایٹانگر اور نہرلاگن، ایٹانگر سے بملا پاس (تاوانگ) تک قومی شاہراہ نمبر 13 کے راستے، اور ناگالینڈ کے دیماپور اور کوہیما میں مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ — ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب آٹو سلیکشن موڈ (5جی4/جی3/جی2/جی) میں90.11فیصد، 49.45فیصد، 89.73فیصد اور 67.18فیصد ہے۔
ڈراپ کال ریٹ— ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ بالترتیب آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں 1.23فیصد، 6.41فیصد، 2.17فیصد اور 3.68فیصد ہے۔
5جی ڈیٹا خدمات نے ہاٹ اسپاٹس میں زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ رفتار 299.92 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ رفتار 44.38 ایم بی پی ایس تک پہنچائی۔
اروناچل پردیش کے ایٹانگر اور نہرلاگن میں ٹیسٹ میں شامل علاقوں میں ہولونگی چاریالی، چکما-6، پوم، چمپو، ڈونی کالونی، سی سیکٹر، بی سیکٹر، سود، پاپو نالہ، لو بی دریا، ہمالین یونیورسٹی، تراجلی، نر جلی گاؤں اور ڈوئموخ وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی آراے آئی(ٹرائی) نے درج ذیل مقامات پر حقیقی حالات کا جائزہ لیا:(i) اروناچل پردیش ریاستی قانون ساز اسمبلی،(ii) کمشنر آف ٹیکس اینڈ ایکسائز آفس،(iii) ڈیلی مارکیٹ نیو، نہرلاگن،(iv) رام کرشن مشن ہسپتال (اسٹہٹک ٹیسٹنگ کے ذریعے)،اور(i) ڈونی پولو ایئرپورٹ، ایٹانگر،(ii) نہرلاگن (ایٹانگر) ریلوے اسٹیشن (واک ٹیسٹ کے ذریعے)۔
قومی شاہراہ نمبر 13 (این ایچ-13) پر ایٹانگر سے بملا پاس (تاوانگ) تک، جن علاقوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سگلئی، راچی، پکے کیسانگ، رلوہ، جولانگ، پامپولی، بنا، پالیزی، بوراگاؤں، کمی گاؤں، ٹینگہ وادی، بومڈیلا، تھمبانگ، دیرانگ گاؤں، رامہ کیمپ، سینگے، لوہو جانگ، خریمو اور توانگ وغیرہ شامل ہیں، تاکہ شہر کے درمیان سفر کے دوران خدمات کے معیار کو سمجھا جا سکے۔ ٹی آراے آئی(ٹرائی) نے درج ذیل مقامات پر حقیقی حالات کا بھی جائزہ لیا:(i) جسونت گڑھ جنگی یادگار،(ii) سیلادرآہ،(iii) یونٹ ہسپتال،(iv) سرکاری آئی ٹی آئی کالج،(v) بومڈیلا مارکیٹ،(vi) بال آف فائیر میوزیم،(vii) پلازی کیتھولک چرچ،(viii) سرکاری رہائشی اسکول،(ix) ڈاک خانہ، سیپا،(x) سرکاری مڈل اسکول،(xi) آفس آف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سگلئی،(xii) لیپتاپ بیپٹسٹ چرچ،(xiii) سرکاری سیکنڈری اسکول، ٹورو،(xiv) ہوژ-یاجی مارکیٹ،(xv) سوپو مارکیٹ،(xvi) سرکاری کالج، ڈوئموخ۔
ناگالینڈ کے دیماپور اور کوہیما میں جانچ میں شامل علاقوں میں خوشیابل، نگر جان، ٹھاہیکھو، پدمپکھاری، نیہوتو، میڈزیپھما، مین گوجوما، کروپھے، سیچو (زوبزا)، میریما، کوہیما ول، روسوما، چیڈما اور فیسامہ وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی آراے آئی(ٹرائی)نے درج ذیل مقامات پر حقیقی حالات کا جائزہ لیا تاکہ ساکن صارف کے تجربے کی عکاسی کی جا سکے، اس میں درج ذیل مقامات شامل ہیں:(i) دیماپور ریلوے اسٹیشن،(ii) دیماپور ہوائی اڈہ،(iii) نوئنے تفریح گاہ،(iv) نٹ ناگالینڈ،(v) ناگالینڈ میڈیکل کالج،(vi) کوہیما نیو ہائی کورٹ،(vii) ناگالینڈ یونیورسٹی،(viii) کوہیما راج بھون۔
کلیدی کیو او ایس پیرامیٹرز کے خلاف کارکردگی:
سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (فیصد میں) سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ کا وقت (سیکنڈ میں) ڈی سی آر: ڈراپ کال کی شرح (فیصد میں) اور ایم او ایس: اوسط رائے اسکور
خلاصہ — وائس سروسز(صوتی خدمات):
کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب 90.11فیصد، 49.45فیصد، 89.73فیصد اور 67.18فیصد ہے۔
کال سیٹ اپ وقت: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کا کال سیٹ اپ وقت بالترتیب 4.57، 3.22، 0.87 اور 2.31 سیکنڈ ہے۔
ڈراپ کال ریٹ: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ بالترتیب 1.23فیصد، 6.41فیصد، 2.17فیصد اور 3.68فیصد ہے۔
کال سائلنس/میوٹ ریٹ: پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (5جی/4جی) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سائلنس ریٹ بالترتیب 4.43فیصد، 3.12فیصد، 8.78فیصد اور 7.22فیصد ہے۔
میان اوپینین اسکور (ایم او ایس): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آرجے آئی ایل اور وی آئی ایل کا اوسط ایم او ایس بالترتیب 3.96، 2.57، 3.74 اور 4.22 ہے۔
|
خلاصہ-ڈیٹا خدمات
ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر) ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 80.01 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (4 جی/3 جی/2 جی) 3.27 ایم بی پی ایس ، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) 91.09 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4 جی/2 جی) 20.89 ایم بی پی ایس ہے ۔
ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی طور پر) ایئرٹیل کی اوسط اپ لوڈ رفتار (5 جی/4 جی/2 جی) 15.84 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (4 جی/3 جی/2 جی) 3.65 ایم بی پی ایس ، آر جے آئی ایل (5 جی/4 جی) 8.30 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4 جی/2 جی) 6.93 ایم بی پی ایس ہے ۔
ڈیٹا کی کارکردگی-ہاٹ اسپاٹ (ایم بی پی ایس میں)
ایئرٹیل-4جی ڈی/ایل: 22.44.4 جی یو/ایل: 8.50
5جی ڈی/ایل: 155.38.5 جی یو/ایل: 44.38
بی ایس این ایل-4جی ٹی/ایل: 7.54.4 جی یو/ایل: 9.01
آرجے آئی ایل-4جی ڈی/ایل: 38.55.4 جی یو/ایل: 7.45
5 جی ڈی/ایل: 299.92 5جی یو/ایل: 25.16
وی آئی ایل-4جی ڈی/ایل: 16.59.4 جی یو/ایل: 8.02
نوٹ-’’ڈی/ایل‘‘ ڈاؤن لوڈ کی رفتار ، ’’یو/ایل‘‘ اپ لوڈ کی رفتار
|

یہ ٹیسٹ ٹی آراے آئی(ٹرائی) کے تجویز کردہ آلات اور معیاری پروٹوکولز کے استعمال سے حقیقی وقت کے ماحول میں کیے گئے۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آراے آئی(ٹرائی) کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ مزید کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، جناب بی. پروین کمار، ایڈوائزر (ریجنل آفس، کولکتہ) ٹی آراے آئی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ای میل: adv.kolkata@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر: +91-33-22361401۔
************
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
Urdu 4278
(Release ID: 2153632)