سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
علاقائی ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر (آر ڈی ٹی سی) کی پیشرفت
Posted On:
06 AUG 2025 6:23PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں حکومت ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈی ٹی آر)، علاقائی ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر (آر ڈی ٹی سی) اور ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر (ڈی ٹی سی) کے قیام کے لیے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد منظم اور سائنسی انداز میں ڈرائیونگ کی تربیت کے ذریعے ڈرائیونگ کی اچھی عادات پیدا کرنے کے ذریعے سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا، مہارت کی جانچ کے معروضی سائنسی عمل کی بنیاد پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں روزگار پیدا کرنا ہے۔
سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف روڈ ٹرانسپورٹ (سی آئی آر ٹی)، پونے، اسکیم کے تحت پروگرام مانیٹرنگ ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت، متعلقہ ریاستی حکومت، اور نجی پروموٹر کے نمائندوں پر مشتمل ایک سوسائٹی تشکیل دی گئی ہے جو اسکیم کے تحت ہر آر ڈی ٹی سی کی تعمیر اور آپریشن کی نگرانی کرے گی۔
آر ڈی ٹی سی کے قیام کا معیار ریاست/ یو ٹی کی متوقع آبادی پر مبنی ہے یعنی فی 1.00 کروڑ آبادی پر ایک آر ڈی ٹی سی۔ ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے جن کی متوقع آبادی 1.00 کروڑ سے کم ہے اور جنہیں ابھی تک اسکیم کے تحت آئی ڈی ٹی آر/آر ڈی ٹی سی منظور نہیں کیا گیا ہے، وہ بھی فی ریاست/ یو ٹی کے لیے ایک آر ڈی ٹی سی کی منظوری کے اہل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آر ڈی ٹی سی قائم کرنے کی تجاویز متعلقہ ریاستی حکومت/ ٹرانسپورٹ کمشنر/ ڈویژنل کمشنر کے ذریعہ تجویز کی جاتی ہیں۔ پچھلے پانچ مالی سالوں (2020-21 سے 2024-25) اور موجودہ مالی سال (جولائی 2025 تک) کے دوران، کل 17 آر ڈی ٹی سی کو منظوری دی گئی ہے، جن میں چھ تجاویز بھی شامل ہیں جنہیں اصولی منظوری مل چکی ہے۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
گزشتہ 2020-21 سے 2025-26 کے دوران منظور شدہ آر ڈی ٹی سی کی فہرست (جولائی، 2025 تک)
Sl No.
|
State/ UT
|
District of RDTCs
|
1
|
Maharashtra
|
Amravati
|
2
|
Rajasthan
|
Ajmer
|
3
|
Maharashtra
|
Nagpur
|
4
|
Madhya Pradesh
|
Chhatarpur
|
5
|
Rajasthan
|
Jaipur
|
6
|
Rajasthan
|
Hanumangarh
|
7
|
Nagaland
|
Kohima
|
8
|
Maharashtra
|
Yavatmal
|
9
|
Chhattisgarh
|
Bastar
|
10
|
Madhya Pradesh
|
Betul
|
11
|
Madhya Pradesh
|
Bhopal
|
12
|
Karnataka
|
Ramanagar*
|
13
|
Maharashtra
|
Solapur*
|
14
|
Maharashtra
|
Buldhana*
|
15
|
Maharashtra
|
Gondia*
|
16
|
Madhya Pradesh
|
Gwalior*
|
17
|
Maharashtra
|
Chandrapur*
|
راجستھان کی ریاستی حکومت نے ریاست میں اجمیر، جے پور اور ہنومان گڑھ میں آر ڈی ٹی سی کے قیام کے لیے تین تجاویز کی سفارش کی ہے۔ تینوں تجاویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جنوری 2025 میں جاری کردہ نظرثانی شدہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ریاست پانچ اضافی آر ڈی ٹی سی کے لیے اہل ہے۔
یہ اسکیم جاری 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت (مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2025-26) کے دوران نافذ العمل ہے۔ سال 2025 میں اس اسکیم کے تحت کل پانچ تجاویز کو اصولی منظوری ملی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جے رام گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4205
(Release ID: 2153356)