امور داخلہ کی وزارت
ماڈل جیل رولز کو اپنانا اور جیل کی لائبریریوں کے لیے تعاون
Posted On:
06 AUG 2025 5:56PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے سال 2023 کے لیے ایک ’ماڈل جیل اور اصلاحی خدمات ایکٹ‘ تیار کیا تھا اور اسے 10 مئی 2023 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UTs) کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنانے کے لیے بھیجا تھا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس ماڈل ایکٹ کا استعمال کریں اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں جیلوں کے لیے مناسب قانون سازی کریں۔ ابھی تک، کسی بھی ریاستی حکومت نے اپنے دائرہ اختیار میں ماڈل جیل ایکٹ کو اپنانے کے بارے میں وزارت داخلہ کو تصدیق نہیں کی ہے۔
تاہم، سال 2016 میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ماڈل جیل مینول، جس کا مقصد ملک بھر کی جیلوں اور اصلاحی اداروں کے بنیادی اصولوں میں یکسانیت لانا ہے، کو 21 ریاستوں اور تمام 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنایا ہے۔
الف۔ماڈل جیل ایکٹ جیلوں میں لائبریریوں کے حوالے سے کوئی خاص معیار متعین نہیں کرتا۔
ب ۔چونکہ آئین ہند کے ساتویں شیڈول کی فہرست II کے اندراج 4 کے مطابق "جیل خانہ" ایک "ریاست کی فہرست" کا موضوع ہے، اس لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں جیل لائبریری کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مناسب بجٹ کے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ جانکاری وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:4221
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2153318)