تعاون کی وزارت
بینک مترا کوآپریٹو سوسائٹیاں
Posted On:
06 AUG 2025 5:59PM by PIB Delhi
ڈیری اور ماہی پروری کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ضلع مرکزی کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بیز) اور ریاستی کوآپریٹو بینکوں (ایس ٹی . سی بیز) کے بینک مترا بنایا جا سکتا ہے تاکہ ان کے کاروبار اور مالی شمولیت کو وسعت دی جا سکے۔زراعت اور دیہی ترقّی کیلئے قومی بینک کے تعاون سے ان بینک مترا کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مائیکرو-اے ٹی ایم بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ 'دروازے پر ڈیجیٹل مالی خدمات' فراہم کی جا سکیں۔
'کوآپریٹوز کے درمیان تعاون' کے ایک آزمائشی پروجیکٹ کا آغاز 12 جولائی 2023 کو گجرات کے بناسکانٹھہ اور پنچمہال ڈی سی سی بیز میں کیا گیا تھا تاکہ بنیادی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں (پی ڈی سی ایس) کے تمام مالی لین دین کو دیہی کوآپریٹو بینکوں کے ساتھ فروغ دیا جا سکے اور کوآپریٹو شعبے کو مضبوط اور خود انحصار بنایا جا سکے۔
آزمائشی پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد، یہ مہم 15 جنوری 2024 سے گجرات کے تمام اضلاع میں شروع کی گئی۔ 19 ستمبر 2024 کو، 'کوآپریٹوز کے درمیان تعاون' کی مہم کے قومی سطح پر نفاذ کے لیے معیاری عملی طریقہء کار بھی شروع کیا گیا۔
بینک مترا کوآپریٹو سوسائٹیاں، خاص طور پر پی ڈی سی ایس، مالی شمولیت کے اقدام کے ذریعے خواتین اور پسماندہ طبقات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں، اپنے اراکین کو روپے کسان کریڈٹ کارڈ جاری کرکے اور دیہی اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں مائیکرو-اے ٹی ایمز کی تعیناتی کے ذریعے آخری میل تک بینکنگ خدمات کو ممکن بناتی ہیں اور خواتین اور پسماندہ برادریوں کو رسمی مالی نظام تک زیادہ رسائی کے ساتھ بااختیار بناتی ہیں۔
یہ بات امدادباہمی و تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 4230)
(Release ID: 2153299)