قبائیلی امور کی وزارت
مہاراشٹرکےنندربارمیں قبائلی بچوں کو درپیش مشکلات
Posted On:
06 AUG 2025 4:21PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں آج ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کے ایک غیر ستارہ دار(اَن اِسٹارڈ)سوال کے جواب میں مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب درگاداس اُوئیکے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کے درخت کی شاخوں کے ذریعے دریا عبور کرنے کی خبر جزوی طور پر درست ہے؛ بچے نان پلان سڑکوں (نن-پلان روڈز) کا استعمال کرتے ہیں جو پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دائرے میں نہیں آتیں اور اسکول جانے کے لیے قریبی راستے کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ اس علاقے میں لوگ چھوٹے پاڑوں میں رہتے ہیں، جہاں کچھ مقامات پر سڑک تک رسائی فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ تاہم مہاراشٹرکےنندربار ضلع میں دیگر مقامات پر اسٹیٹ ہائی وے، میجر ڈسٹرکٹ روڈ، اَدر ڈسٹرکٹ روڈ اور ولیج روڈ کا جال موجود ہے۔
ضلع میں جاری سروے کے ذریعے ان دیہاتوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو برسات کے موسم میں مقامی نالوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے باقی علاقوں سے کٹ جاتے ہیں۔ ان مقامات کی نشاندہی کے بعد، ضلع انتظامیہ وہاں ’لائٹ روڈ برج‘ (ساکو – ایس اے کے اے وی) کی تعمیر کی تجویز پیش کر رہا ہے تاکہ بچے دریا یا مقامی نالوں کو عبور کر سکیں۔ اب تک ضلع میں ایسے 51 مقامات پر ساکو کی تجویز دی گئی ہے جہاں اسکول تک محفوظ رسائی دستیاب نہیں ہے۔ لائٹ روڈ برج (ایس اے کے اے وی) کی تعمیر ضلع پلاننگ کمیٹی کے ذریعے تجویز کی جائے گی۔
ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت وزارت کے پاس پل کی تعمیر یا ٹرانسپورٹ سہولت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت نے بتایا ہے کہ ان مقامات کی نشاندہی کے بعد، ضلع انتظامیہ ان مقامات پر ’لائٹ روڈ برج‘(ساکو – ایس اے کے اے وی) کی تجویز پیش کر رہا ہے۔ بجٹ سال26- 2025میں اب تک ریاستی حکومت نے 51 لائٹ روڈ برج (ایس اے کے اے وی) کی تعمیر کی تجویز انتظامی منظوری کے لیے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کو پیش کی ہے۔
************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu Release No-4188
(Release ID: 2153209)