عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ارسال کردہ سرکلر

Posted On: 06 AUG 2025 3:03PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  نیز، وزیر اعظم کے دفتر  کے وزیر مملکت ، عملہ  ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے سنٹرل سکریٹریٹ دفتر کے طریقہ کار سے متعلق ضابطے (سی ایس ایم او پی) کی شکل میں حکومت ہند کی وزارتوں /  محکموں میں سکریٹریٹ کے کام  کاج کے لیے طریقہ کار طے کیا ہے جس میں وقت پر منظوری اور ممبران پارلیمنٹ کے خط و کتابت کے جوابات کو یقینی بنانے کے لیے رہنما خطوط اور قواعد و ضوابط موجود ہیں۔

یہ ہدایات https://darpg.gov.in/relatedlinks/csmop پر دستیاب ہیں ۔   سی ایس ایم او پی ، 2022 کے 16 ویں ایڈیشن کے باب 8 کا پیرا  8.9 ممبران پارلیمنٹ  کو موصولہ مراسلے کا جواب دینے میں عمل کرنے کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے ۔  مزید برآں ، سی ایس ایم او پی ، 2022 کے باب 12 کے پیرا 12.3 میں یہ طے کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے موصولہ مراسلے پر فوری طور پر توجہ دی جانی چاہیے ۔  عملہ اور تربیت کے محکمے نے آفس میمورینڈم نمبر11013/14/2022-Estt.A-III  مورخہ 13 ستمبر 2022 کے ذریعے انتظامیہ اور اراکین پارلیمنٹ اور ریاستی قانون سازوں کے درمیان سرکاری معاملات پر مربوط رہنما خطوط جاری کیے تھے ۔ 

(https://dopt.gov.in/sites/default/files/Official_dealing_consolidation13092022.pdf)

-----------

ش ح۔م ع۔ ت ح

U NO: 4170


(Release ID: 2152981)
Read this release in: English , Hindi , Tamil