صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل چائلڈ ہیلتھ پروگرام پر اپ ڈیٹ


‘راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم’ پیدائش سے لے کر 18 سال تک کے بچوں کو 4ڈی، نقائص، بیماریاں، کمی اور نشوونما میں تاخیرسے بچاتا ہے

دیہی ہندوستان میں 5 سال سے کم عمر کی شرح اموات 2014 اور 2022 کے درمیان 51 سے گھٹ کر فی 1,000 پر34 رہ گئی  :  ایس آر ایس  کی  رپورٹ

Posted On: 05 AUG 2025 4:27PM by PIB Delhi

‘راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم’ (آر بی ایس کے) بچوں کے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کے تمام بچوں کو جامع دیکھ بھال فراہم کرنے کا ایک پروگرام ہے۔  یہ پروگرام پیدائش سے لے کر 18 سال کی عمر کے بچوں کوڈی- 4 (چار نقائص) پیدائشی نقائص، بیماریاں، کمی اور  نشو و نما میں  تاخیر کے لیے اسکرین کرتا ہے۔ اس میں 32 عام صحت کی حالتوں کا جلد پتہ لگانا اور مفت علاج اور انتظام جس میں  ترتیری سطح پر سرجری بھی شامل ہے۔ شناخت شدہ صحت کے مسائل  سے دوچار  بچوں کو ضلع سطح پر ابتدائی مداخلت کی خدمات اور فالو اپ دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔

قومی سطح پر رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی نمونہ رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں 5 سال سے  کم عمر بچوں کی  اموات کی شرح  (یو 5ایم آر )  2014 میں51 فی 1,000  پرزندہ پیدائشوں سے گھٹ کر 2022 میں 34 فی 1,000 زندہ پیدائشوں پر آ گئی ہے۔

یہ جانکاری صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ   انوپریہ پٹیل نے آج ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیا۔

*******

ش ح- ظ ا-ج

UR No. 4104


(Release ID: 2152671)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi