امور داخلہ کی وزارت
مجرمانہ کارروائیوں میں الیکٹرانک ثبوت
Posted On:
05 AUG 2025 3:37PM by PIB Delhi
عدالتی عمل کی رفتار، کارکردگی اور شفافیت کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے ‘ای- ساکشیہ’، ‘ای –سمن’ اور ‘نیائے شروتی (وی سی) جیسی ایپلی کیشنز تیار کی گئی ہیں۔ جہاں ‘ ای-ساکشیہ’ قانونی، سائنسی اور چھیڑ چھاڑ سے متعلق ثبوت و شواہد جمع کرنے، محفوظ کرنے اور ڈجیٹل ثبوت کے الیکٹرانک جمع کرنے کے قابل بناتا ہے اسی طرح صداقت کو یقینی بناتا ہے اور وقت میں لگنے والی تاخیر کو کم کرتا ہے۔ ای- سمن الیکٹرانک ذرائع سے سمن پہنچانے کی اجازت دیتا ہے، جس سے اس عمل کو تیز تر، وقت کا پابند اور آسانی سے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ ‘نیائے شروتی’ (وی سی) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملزمین، گواہوں، پولیس اہلکاروں، استغاثہ، سائنسی ماہرین، قیدیوں وغیرہ کی مجازی پیشی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ میڈیکو لیگل ایگزامینیشن اور پوسٹ مارٹم رپورٹنگ ( ایم ای ڈی ایل ای اے پی آر) کے ساتھ انضمام کے لیے اسپتالوں کے ساتھ میڈیکو لیگل رپورٹس کے تبادلے کے لیے درخواست بھی فراہم کی گئی ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ( این سی آر بی) نے نئے فوجداری قوانین کی دفعات کے مطابق 23 نئی فعالیت فراہم کرنے کے لیے کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم ( سی سی ٹی این ایس) ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سافٹ ویئر پیچ تیار کیے ہیں۔ یہ پیچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تعیناتی کے لیے دئیے گئے ہیں۔
این سی آر بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں ایک جامع رہنما کے طور پر‘فوجداری قوانین کے این سی آر بی سنکلن’ کے نام سے ایک موبائل ایپ بھی شروع کی ہے۔ یہ موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
بھارتیہ باگرک سرکشا سنہتا (بی این این ایس) کی دفعہ 254 ( استغاثہ کے لیے ثبوت)، سیکشن 265 ( فریق دفاع کے لیے ثبوت) اور دفعہ 266 (دفاع کے لیے ثبوت) ثبوتوں کی ریکارڈنگ اور گواہوں کی جانچ کے لیے آڈیو-ویڈیو الیکٹرانک ذرائع کے استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مزید یہ کہ بی این ایس ایس کا سیکشن 530 یہ بھی فراہم کرتا ہے کہ بی این ایس کے تحت تمام ٹرائلز، پوچھ گچھ اور کارروائی الیکٹرانک موڈ میں، الیکٹرانک مواصلات کے استعمال یا آڈیو-ویڈیو الیکٹرانک ذرائع کے استعمال سے منعقد کی جا سکتی ہے۔
یہ بات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے ایوان زیریں - لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
*******
ش ح- ظ ا-ج
UR No. 4092
(Release ID: 2152578)