وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تین اہم قومی کوہ پیمائی اداروں کی مشترکہ مہم کی ٹیم نے پنگو نگ تسو کے علاقے کی بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی کے ساتھ سر کیا

Posted On: 04 AUG 2025 5:24PM by PIB Delhi

ایک مشترکہ مہم کی ٹیم جس میں پریمیئر قومی کوہ پیمائی کے اداروں کے انسٹرکٹرز شامل ہیں - جواہر انسٹی ٹیوٹ برائےکوہ پیمائی اور سرمائی کھیل (جےآئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس) پہلگام؛ نہرو انسٹی ٹیوٹ برائے کوہ پیمائی (این آئی ایم) اترکاشی، اور ہمالین انسٹی ٹیوٹ برائے کوہ پیمائی (ایچ ایم آئی) دارجلنگ نے ماؤنٹ میراگ(III  6,480 میٹر) اور ماؤنٹ کانگجو کانگری (6710میٹر) کو کامیابی کے ساتھ سر کیا، جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے پینگونگ تسو کے علاقے  کی بلند ترین چوٹیاں ہیں۔

اس مہم کو 24 جولائی 2025 کو سونمرگ سے کرنل ہیم چندر سنگھ، پرنسپل، جےآئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس پہلگام نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس کی قیادت تینوں قومی اداروں کی ایک تجربہ کار ٹیم نے کی:

  • صوبیدار میجر/ہونی لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) جناب رفیق احمد ملک (جےآئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)
  • حولدار سجاد حسین (جےآئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)
  • نائک بھرت سنگھ (جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)
  • حولدار/نرسنگ اسسٹنٹ یوگیش (جےآئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)
  • صوبیدار میجر ہزاری لال (این آئی ایم)
  • نائب صوبیدار بھوپندر سنگھ (این آئی ایم)
  • جناب رابن گرونگ (ایچ ایم آئی)
  • جناب زوبن رائے (ایچ ایم آئی)

سخت موسمی حالات اور انتہائی اونچائی کے چیلنجوں کے درمیان مثالی ہمت، استقامت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ٹیم نے ہندوستانی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک معیار قائم کیا۔ یہ تاریخی کارنامہ نہ صرف ہمارے ملک کے کوہ پیماؤں کے ناقابل تسخیر جذبے اورقوت برداشت کو مجسم بناتا ہے بلکہ یہ مہم جوئی کے کھیلوں اور اونچائی کی مہمات میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے قابل فخر ثبوت کے طور پر نمایاں ہے۔

************

UR-40 17

(ش ح۔ع و۔اش ق)


(Release ID: 2152247)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam