وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر مینک شرما نے دفاعی خدمات کے مالیاتی مشیر کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 AUG 2025 7:56PM by PIB Delhi

ڈاکٹر مینک شرما نے یکم اگست 2025 کو دفاعی خدمات کے مالیاتی مشیر کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔  وہ انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس کے 1989 بیچ کے افسر ہیں، جنہوں نے تین دہائیوں پر محیط کریئر میں کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس سمیت حکومت کے مختلف محکموں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔

انہوں نے کابینہ سکریٹریٹ میں انڈر سکریٹری ، ڈپٹی سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔  انہوں نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم ، جرائم کی روک تھام اور فوجداری کے مقدمات سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیشن اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون میں متبادل مستقل نمائندے کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی کی  ہے۔

ڈاکٹر مینک شرما نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن اکیڈمی یعنی بدعنوانی سے نمٹنے سے متعلق بین الاقوامی اکیڈمی اور ڈپلومیٹک اکیڈمی آف ویانا میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔  انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر اور ایمس دہلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ، انتظامیہ اور سینئر مالیاتی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ۔

Image2025-08-01.jpeg

 

****

 

ش ح۔م م ع۔ ش ت

U NO: 3899


(Release ID: 2152084)
Read this release in: English , Hindi