نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
خواتین کے شطرنج عالمی کپ میں بھارت کی جیت اُس کی کھیلوں کی مہارت کا ثبوت ہے: کھیل کود کےمرکزی وزیر
آپ جیسے گرینڈ ماسٹر نئی نسل کو ترغیب دینے کا کام کریں گے-ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے خواتین کےایف آئی ڈی ای عالمی کپ 2025 میں تمغہ حاصل کرنےو الی دویا دیشمکھ اور کونیرو ہمپی کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
01 AUG 2025 7:33PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں خواتین کے ایف آئی ڈی ای عالمی کپ 2025 میں تمغہ حاصل کرنے والی دویا دیشمکھ اور کونیرو ہمپی کو اعزاز سے نوازا۔ شطرنج کی شاندار بھارتی کھلاڑی دویا اور تجربہ کار گرینڈ ماسٹر (جی ایم) کونیرو نے جارجیا کے باتومی میں حال ہی میں اختتام پذیرہوئے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔


ڈاکٹر مانڈویہ نےدویا دیشمکھ کو، جو ملک کی 88 ویں گرینڈ ماسٹر اور گرینڈ ماسٹر بننے والی چوتھی بھارتی خاتون بھی بنیں، خواتین کا ایف آئی ڈی ای عالمی کپ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے کے ساتھ ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والی اب تک کی سب سے کم عمر خاتون بننے پر انفرادی طور پر مبارکباد دی۔ کونیرو ہمپی نے تقریب میں ورچوئل طریقےسےشرکت کی۔
تقریب میں دونوں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ، ’’آپ جیسے گرینڈ ماسٹر نئی نسل کے لیے تحریک کا کام کریں گے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوان خاص طور پر شطرنج جیسے دماغی کھیل میں دلچسپی لیں گے۔ شطرنج کو دنیا کے لیے بھارت کے تحائف میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے اور یہ قدیم زمانے سے کھیلا جاتا رہا ہے ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت کی بہت سی بیٹیاں آپ دونوں سے تحریک حاصل کر کے دنیا میں ابھریں گی ۔’’

ڈاکٹر مانڈویہ نے یہ کہا، ’’میں نے ہمپی کے بارے میں پڑھا ہے اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اپنے سفر میں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے ایک طویل اور منفرد اننگز کھیلی ہے۔ مجھے گھر جانا اور اپنے بچوں کے ساتھ ان کے کھیل دیکھنا یاد ہے ’’۔
باتومی میں 5-28 جولائی تک منعقدہ خواتین کے ایف آئی ڈی ای عالمی کپ 2025 میں 19 سالہ دویا دیشمکھ اور تجربہ کار جی ایم کونیرو ہمپی کے درمیان ایک تاریخی آل انڈین فائنل دیکھا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب دو بھارتی خواتین فائنل تک پہنچیں اور یہ بھارت کے لیے خواتین کا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل بھی ہے۔ ناگپور سے تعلق رکھنے والی دویا نے دو کلاسیکی گیمز ڈرا ہونے کے بعد ٹائی بریک میں ہمپی کو شکست دی۔ انہوں نے ایونٹ کے دوران اپنا پہلا جی ایم معیار بھی حاصل کیا، جس میں انہوں نے زو جینر، ہریکا ڈروناولی اور تان ژونگئی جیسے اعلی درجے کےکھلاڑیوں کو شکست دی۔
دویہ نے کہا،’’میں بہت خوش ہوں کہ یہ خطاب بھارت کو ملا ہے۔ کونیرو نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میں خوش قسمت تھی کہ میں جیت گئی۔ میں سب سے زیادہ خوش تو یہ جان کر تھی کہ چاہے جو بھی جیتا ہوبس یہ خطاب بھارت کو ملے گا۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا،’’آج مجھے عزت مآب وزیر موصوف سے اعزاز حاصل کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور نوجوانوں کو یہ پیغام ملتا ہے کہ انہیں ملک کی حمایت حاصل ہے۔ میں شطرنج کو مسلسل تعاون دینے کے لیے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اورکھیل کود کی وزارت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس طرح کی مسلسل حوصلہ افزائی سے ملک میں اس کھیل کی ترقی میں مدد ملے گی۔

سال 2002 میں 15 سال کی عمر میں جی ایم بننے والی تجربہ کار کونیرو ہمپی نے اپنے تجربات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا،’’یہ ایک بہت طویل اور تھکانے والا ٹورنامنٹ تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں آخر تک کھیلنے میں کامیاب رہی۔ دو نسلوں کے شطرنج کے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے ساتھ بھارت نے فائنل میں غلبہ حاصل کیااور ٹائٹل بھارت کو ملا ۔
بھارت اس اکتوبر میں گوا میں مردوں کےایف آئی ڈی ای عالمی کپ 2025 کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر مانڈویہ نے ملک کے کھیلوں کے منظر نامے کے بارے میں مثبت رجحان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا،’’خواتین کے شطرنج عالمی کپ میں بھارت کی جیت نہ صرف بھارت کی کھیلوں کی مہارت کا ثبوت ہے، بلکہ اس کھیل کے ماحولیاتی نظام کو بھی اجاگر کرتی ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ملک میں قائم کیا ہے۔ حکومت نہ صرف کاغذ پر کھیلوں کی حمایت کر رہی ہے ، بلکہ زمینی سطح پر گہری اور منظم حمایت کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں کئی اصلاحات نظر آئیں گی۔ ابھی پچھلے مہینے ہی، ہم نے کھیلو بھارت نیتی کا اعلان کیا تھا۔ اب کھیلوں میں گڈ گورننس لانے کے لیے پارلیمنٹ میں نیشنل اسپورٹس گورننس بل پر غور کیا جائے گا۔ اس کی منظوری اور نفاذ کے بعد، ملک کھیلوں کی ترقی میں مزید پیش رفت کا مشاہدہ کرے گا‘‘۔

***
ش ح۔ک ح۔ا ک م
U.N-3890
(Release ID: 2152070)