بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار ایس آئی آر2025 تفصیلات یکم اگست (تین بجے) سے 2 اگست(تین بجےتک)

Posted On: 02 AUG 2025 7:13PM by PIB Delhi

ایس آئی آر کے حکم کے مطابق، 24 جون سے 25 جولائی 2025 تک گنتی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد، بہار کے لیے یکم اگست 2025 کو انتخابی فہرستوں کا مسودہ شائع کر دیا گیا ہے۔ (لنک))

 https://voters.eci.gov.in/download-erol?stateCode=S04

 اول۔  بہار کے تمام 38 ڈی ای اوز نے یکم اگست 2025 کو تمام 243 اسمبلی حلقوں کے تمام 90,712 پولنگ بوتھوں کے ڈرافٹ انتخابی فہرستوں کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

دوئم ۔ ان ووٹرز کی فہرست جن کے نام 24جون2025 انتخابی فہرست میں موجود تھے، لیکن وہ یکم اگست 2025 کے مسودہ انتخابی فہرست میں شامل نہیں ہیں، ان کی تصدیق میں آسانی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔

سوئم ۔ساٹھ لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس جنہیں تمام 12 سیاسی پارٹیوں کے ضلعی صدور نے نامزد کیا ہے وہ بھی ایس آئی آر میں حصہ لے رہے ہیں اور میدان میں پوری طرح موجود ہیں۔

چہارم ۔بہار کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اخبارات، ٹی وی اور سوشل میڈیا میں اشتہارات بھی دیے گئے ہیں۔

پنجم ۔بہار کے لوگوں کے لیے اس عمل کو آسان بنانے کے لیےیکم ستمبر 2025 تک تمام بلاک وکل دفاتر اور اربن لوکل باڈی میونسپل دفاتر میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک (پیر سے اتوار تک تمام دنوں میں) خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

ششم۔بہار کا کوئی بھی ووٹر، اپنےایپک نمبر کو براہ راست لنک

 http://voters.eci.gov.in

پر بھر کر ڈرافٹ الیکٹورل رول میں اپنا نام چیک کرسکتا ہے اور نام کے اضافے یا حذف کرنے کے لیے اپنا دعویٰ یا اعتراض بھی داخل کرسکتا ہے۔

ہفتم۔تمام اہل ووٹرز کو نئے شناختی کارڈ دیے جائیں گے۔ لہٰذا، تمام رائے دہندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ یکم ستمبر 2025 تک اپنے بی ایل اوز کو اپنی نئی تصاویر فراہم کریں۔

ہشتم ۔یکم اگست 2025 (تین بجے ) سے 2 اگست(تین بجے تک) تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر، اہل ووٹرز کے ناموں کے اضافے اور نااہل ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کے لیےصفردعوے اور اعتراضات دائر کیے ہیں۔ (ضمیمہ)

نہم ۔یکم جولائی سے یکم کتوبر 2025 تک 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے اہل نوجوان ووٹرز کے ناموں کو شامل کرنے کے لیے خصوصی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یکم اگست 2025 (تین بجے) سے 2 اگست (تین بجے تک) تک، 3,223 نوجوان ووٹرز نے ڈیکلریشن فارم کے ساتھ اپنے فارم بھرے ہیں۔

 

Annexure)

BIHAR SIR 2025

CLAIMS & OBJECTIONS (C&O) received from 1st Aug (3 PM) till 2nd Aug (3 PM)

 

C&O received through Booth Level Agents (BLAs) of Political Parties

S. No.

From

No. of BLAs

Received

Resolved

National Parties

1

Aam Aadmi Party

1

0

0

2

Bahujan Samaj Party

74

0

0

3

Bharatiya Janata Party

53,338

0

0

4

Communist Party of India (Marxist)

899

0

0

5

Indian National Congress

17,549

0

0

6

National People’s Party

7

0

0

State Parties

 

1

Communist Party of India

(Marxist-Leninist) (Liberation)

 

1,496

 

0

 

0

2

Janata Dal (United)

36,550

0

0

3

Lok Janshakti Party (Ram Vilas)

1,210

0

0

4

Rashtriya Janata Dal

47,506

0

0

5

Rashtriya Lok Janshakti Party

1,913

0

0

6

Rashtriya Lok Samta Party

270

0

0

 

Total

1,60,813

0

0

Forms received from 1st Aug (3 PM) till 2nd Aug (3 PM)

Electors attaining 18 yrs as on 1st July 2025 - 1st Oct 2025

Forms Received

Disposal after 7 days

Form 6 + Declaration

3,223

0

 

قواعد کے مطابق، دعوے اور اعتراضات 7 دن کی میعاد ختم ہونے کے بعد متعلقہ ای آر او؍اے ای آر او کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔ایس آئی آر کے احکامات کے مطابقیکم اگست 2025 کو شائع ہونے والی مسودہ فہرست سے کوئی نام ای آر او؍اے ای آر او کی طرف سے انکوائری کے بعد اور مناسب اور معقول موقع فراہم کیے بغیر حذف نہیں کیا جا سکتا۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 3867

 

 


(Release ID: 2151867)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam