الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این آئی ای ایل آئی ٹی اور ڈی جی آر نے سابق فوجیوں کے لیے مہارتوں کی تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تعاون کیا ہے تاکہ وہ دوسرا کیریئر شروع کر سکیں
14 کمپنیوں نے اپنی اپنی کمپنیوں میں 250 سے زائد ملازمتوں کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا
Posted On:
02 AUG 2025 5:13PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی ) دہلی، روپڑ اور جموں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ ڈی جی آر جاب فیئر 2025کا انعقاد کیا، جو کہ 2 اگست 2025کو این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی – جنک پوری سینٹرمیں منعقد ہوا۔
یہ جاب فیئر ان ڈی جی آر امیدواروں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا جو این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی، جموں اور روپڑمیں تربیت حاصل کر چکے تھے۔
14 کمپنیوں نے اپنی اپنی کمپنیوں میں 250 سے زائد ملازمتوں کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔
جاب فیئر کے لیے 190 سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔

اس تقریب کو حاضر سروس اور سابق فوجیوں کو با معنی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جو این آئی ای ایل آئی ٹی میں مختلف آئی ٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر آلوک تریپاٹھی، ڈائریکٹر (اسکیم و اسکلنگ) اور چیف کنٹرولر آف ایگزامینیشن، این آئی ای ایل آئی ٹی نے معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تربیت اور ملازمت کے درمیان خلا کو کم کرنے کے لیے این آئی ای ایل آئی ٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہمانِ خصوصی، جناب سبحانشو تیواری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی نے جاب فیئر کا افتتاح چراغ روشن کر کے کیا اور ایک حوصلہ افزا خطاب پیش کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے سابق فوجیوں کے لیے مہارت پر مبنی تربیت اور ملازمت کی سہولیات کی اہمیت کو قومی ترجیح قرار دیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ وردی سے ایک نئے پیشہ ورانہ سفر کی طرف منتقلی ایک اہم اور اکثر مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘این آئی ای ایل آئی ٹی میں ہمارا پختہ یقین ہے کہ اس تبدیلی میں مدد فراہم کرنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہمارے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔’’
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جاب فیئر صرف ایک بھرتی کا ایونٹ نہیں بلکہ بہادری اور پیشے کے درمیان ایک پل ہے، اور اس لگن کا جشن ہے جو مسلح افواج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔
آخر میں، انہوں نے این آئی ای ایل آئی ٹی دہلی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے دہلی میں جاب فیئر کو کامیابی سے منعقد کیا، اور ان کمپنیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جاب فیئر میں حصہ لیا۔

گروپ کیپٹن سنجے رائے، ڈائریکٹر (ٹریننگ)، ڈی جی آر، اور لیفٹیننٹ کرنل جے دیپ سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر (ٹریننگ)، ڈی جی آر، جاب فیئر 2025 کے معزز مہمانتھے۔جاب فیئر 2025 میں شریک سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کیپٹن سنجے رائے، ڈائریکٹر (ٹریننگ)، ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر)، نے مسلسل مہارتوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ مستقبل میں مزید تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ڈی جی آر امیدواروں کی ملازمت کے امکانات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے این آئی ای ایل آئی ٹی کی جانب سے جاب فیئر کے انعقاد اور سابق فوجیوں کو معتبر آجرین سے منسلک کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ستائش کی۔جاب فیئر میں کئی معروف کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں سائبر پیس، کائی ڈوکو، جی 4ایس، RRGAURDUS، Sidhi Infonet، Stalwart Group، Trig، SiSProsegur، Onfinity Technologiesاور دیگر شامل تھیں۔ان کمپنیوں نے سابق فوجیوں کی مہارتوں کے مطابق آئی ٹی سپورٹ، سائبر سکیورٹی، لاجسٹکس، ایڈمنسٹریشن اور ڈیجیٹل سروسزکے شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کی۔

ایونٹ میں سابق فوجی اہلکاروں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور فراہم کردہ تعاون اور مواقع پر شکریہ ادا کیا۔یہ جاب فیئر حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان ایک منفرد شراکت داریکی علامت تھا، جس کا مقصد سابق فوجیوں کو پائیدار پیشہ ورانہ راستے فراہم کرناہے۔
یہ ایونٹ اس تھیم سے ہم آہنگ رہا:
‘‘آپ نے ہماری حفاظت کی – اب ہمیں آپ کو بااختیار بنانے دیجئے’’
این آئی ای ایل آئی ٹی کے بارے میں:
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی )جسے پہلے ڈی او ای اے سی سی سوسائٹی کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک خودمختار سائنسی ادارہ ہے جو وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ، حکومتِ ہند کے زیر انتظام کام کرتا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی کا قیام انفارمیشن، الیکٹرانکس، اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی ای سی ٹی ) کے شعبے میں ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور متعلقہ سرگرمیوں کے فروغ کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ اس ادارے نے ملک بھر میں ڈیجیٹل خواندگی اور تکنیکی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی باقاعدہ اور غیر رسمی تعلیم کے ذریعے آئی ای سی ٹی کے شعبے میں سرگرم ہے اور مسلسل ایسی انڈسٹری ریلیونٹ اور معیاری تربیتی پروگرامز تیار کرتا ہے، جو جدید ٹیکنالوجیز پر مبنی ہوں، جیسے:
* مصنوعی ذہانت (اے آئی )
* سائبر سکیورٹی و فرانزکس
* بلاک چین
* انٹرنیٹ آف تھنگز
* کلاؤڈ کمپیوٹنگ
* الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن و مینوفیکچرنگ
* اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز
این آئی ای ایل آئی ٹی کا مقصد ملک کے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔
************
ش ح۔ ام ۔ خ م
(U:3862
(Release ID: 2151860)