ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل شعبے کی مسابقت

Posted On: 01 AUG 2025 2:24PM by PIB Delhi

حکومت نے گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتر پردیش میں ایک ایک پی ایم مترا پارکس کے قیام کے لیے 7 (سات) سائٹوں کو منظوری دی ہے۔

پارک کے دروازوں تک بیرونی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لیے 1,197.33 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے کام  کاج مختلف ریاستی حکومتوں کے ذریعے شروع کیے گئے ہیں اور اس پر اب تک 291.61 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ 399.26 روپے مالیت کے کام  کاج منظوری یا منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ پی ایم میترا پارک مدھیہ پردیش کے لیے 2,063 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے کو منظوری دی گئی ہے جبکہ اسی طرح کا منصوبہ تمل ناڈو کے لیے بھی ہے اور اس سلسلے میں 1894 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 30 جون 2025 کو انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 773 کروڑ روپے مالیت کے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) پیکیج کی ٹینڈر کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔پی ایم مترہ پارک، تلنگانہ میں صنعتی شیڈز کی تعمیر جاری ہے، جبکہ پی ایم مترہ پارک، مہاراشٹرا میں 118 کروڑ روپے کے کام زیرِ تکمیل ہیں۔

حکومت ملک بھر میں ہینڈلوم شعبے کو جدید بنانے، مضبوط کرنے اور ہینڈلوم کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:

* قومی ہینڈلوم ترقیاتی پروگرام

* خام مواد سپلائی  اسکیم

مندرجہ بالا اسکیموں کے تحت اہل ہینڈلوم ایجنسیوں اور کارکنوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ خام مال، جدیدکرگھوں اور متعلقہ آلات، شمسی روشنی کے یونٹس، ورک شیڈز کی تعمیر، مصنوعات میں تنوع اور ڈیزائن میں جدت طرازی، تکنیکی و مشترکہ بنادی ڈھانچہ، ہینڈلوم مصنوعات کی ملکی و غیر ملکی منڈیوں میں مارکیٹنگ، بُنے ہوئے کپڑوں کے لیے مدرا اسکیم کے تحت رعایتی قرضوں اور سماجی تحفظ وغیرہ کے لیے سہولیات  حاصل کر سکیں۔

ان کے علاوہ، حکومت ملک بھر میں دستکاری کے شعبے کی مجموعی ترقی اور فروغ کے لیے دو اسکیمیں بھی نافذ کر رہی ہے:

* نیشنل ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی )

* کمپریہینسو ہینڈی کرافٹس کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس )

ان اسکیموں کے تحت کاریگروں کومصنوعات کے  اختتامی مراحل تک تعاون فراہم کرنے کے لیے ضروری مالی اور تکنیکی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس میں مارکیٹنگ ایونٹس یعنی مارکٹ سے متعلق تقریبات کا انعقاد ، ہنر مندی کی ترقی، کلسٹر کی ترقی، پروڈیوسر کمپنیوں کا قیام، کاریگروں کو براہ راست فائدہ پہنچانا ، بنیادی ڈھانچہ اورٹیکنالوجی  پر مبنی تعاون ، تحقیق و ترقی، ڈیجیٹائزیشن، برانڈنگ اور دستکاری مصنوعات کی ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں مارکیٹنگ وغیرہ شامل ہیں، جن سے روایتی فنون اور کاریگر پورے ملک میں مستفید ہو رہے ہیں۔

حکومت ‘‘سامرتھ اسکیم’’ (ٹیکسٹائل شعبے میں صلاحیت سازی کی اسکیم) پر عمل درآمد کر رہی ہے، جس کا مقصد منظم ٹیکسٹائل اور متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعت کی کوششوں کو تقویت بخشنا  ہے۔ اس اسکیم کے تحت ڈیمانڈ پر مبنی اور روزگار پر مرکوز ہنرمندی کےفروغ کے  پروگرام فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ٹیکسٹائل کی مکمل ویلیو چین (منظم شعبے میں اسپننگ اور ویونگ کے علاوہ) کا احاطہ کرتے ہیں۔ سامرتھاسکیم پورے بھارت میں نافذ العمل ہے۔

سامرتھ اسکیم کے تحت 24 جولائی 2025 تک  کل 4,57,724 مستفیدین  کو تربیت دی جا چکی ہے جن میں ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ جیسے روایتی شعبے بھی شامل ہیں۔ ہینڈلوم کارکنوں کو تکنیکی شعبوں جیسے کہ بُنائی، رنگائی اور پرنٹنگ اور ڈیزائننگ وغیرہ میں مہارت بڑھانے کی تربیت  ویور سروس سینٹرز  کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

ای-کامرس کے فوائد فراہم کرنے کے لیے  indiahandmade.com  کے نام سے ایک ای-کامرس پورٹل تیار کیا گیا ہے، جو بُنکروں اور کاریگروں کو بغیر کسی درمیانی فرد یا ایجنسی کے اپنے ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی براہِ راست آن لائن مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

یہ معلومات  ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیتر مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح۔م م ع۔ت ا

U NO .3784


(Release ID: 2151418)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil