وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی سطح پر ایم آئی سی اے صنعت کا فروغ

Posted On: 31 JUL 2025 4:09PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات اور مصنوعات، بشمول ایم آئی سی ای سیاحت کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکزکے زیر انتظام علاقوں (یونین ٹیریٹریز) کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، وزارتِ سیاحت اپنی جاری سرگرمیوں کے تحت بھارت کو ایک ہمہ جہت سیاحتی مقام کے طور پر، بشمول ایم آئی سی ای سیاحت، باقاعدگی سے مختلف ذرائع جیسے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے ذریعے فروغ دیتی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے ایم آئی سی ای کو سیاحت کے ایک اہم شعبے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ وزارت نے ملک میں ایم آئی سی ای صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی حکمتِ عملی اور روڈ میپ بھی تیار کیا ہے۔ایم آئی سی ای حکمتِ عملی دستاویز میں درج ذیل اہم ستون کی نشاندہی کی گئی ہے:

۱۔ایم آئی سی ای کے لیے ادارہ جاتی معاونت

۲۔ایم آئی سی ای کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل

۳۔بھارتی ایم آئی سی ای صنعت کی مسابقت میں اضافہ

۴۔ایم آئی سی ای تقریبات کے انعقاد میں کاروباری آسانیوں میں بہتری

۵۔بھارت کو ایک ایم آئی سی ای سیاحتی منزل کے طور پر فروغ دینا

۶۔ایم آئی سی ای صنعت کے لیے مہارتوں کی ترقی

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح۔ ش آ۔ع ن)

U. No.3777


(Release ID: 2151219)
Read this release in: English , Hindi