بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانند سونووال کے ذریعہ کانڈلا بندرگاہ پر اندرون ملک تیار کیے گئے 1 میگاواٹ کے گرین ہائیڈروجن پلانٹ کاآغاز


مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گرین ہائیڈروجن پلانٹ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2030 کے ویژن کو پورا کرنے کی سمت میں  ایک بڑا قدم قرار دیا

ڈی پی اے نے میگاواٹ اسکیل گرین ہائیڈروجن پلانٹ کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے: جناب سربانند سونووال

Posted On: 31 JUL 2025 5:53PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے) کانڈلا میں 1 میگاواٹ کے گرین ہائیڈروجن پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ جناب سونووال نے اس پیش رفت کو نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے ذریعے ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2030 کے وژن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم‘‘ قرار دیا ۔

یہ سنگ میل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کی ماحولیات کے موافق یکسر تبدیلی کی ایک طاقتور علامت  ہے اور اخراج کو مکمل طور پر ختم کرنےکے مقصد کے حصول کے تئیں ملک کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

مؤرخہ 26 مئی 2025 کو بھُج کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کے ذریعے10 میگاواٹ کے گرین ہائیڈروجن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کو یاد کرتے ہوئے جناب سونووال نے اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کی تعریف کی۔  10 میگاواٹ کے بڑے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر صرف چار ماہ کے اندر پہلے 1 میگاواٹ ماڈیول کی شروعات، ہندوستان کے گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام پر عمل درآمد  کے لیے ایک نئے معیار کی عکاسی کرتی ہے۔

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا ، ’’ڈی پی اے نے اس وژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے، جو میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے تحت رفتار، پیمانے اور مہارت کی ایک روشن مثال ہے۔‘‘

یہ پلانٹ سالانہ تقریبا 140 میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن  کی پیدوار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سمندرمیں کاربن ختم کرنے اور بندرگاہ کی پائیدارکارروائیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

جناب سونووال نے ہندوستان کے پہلے میک ان انڈیا آل الیکٹرک گرین ٹگ کی گذشتہ تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے ماحولیات کے لیے سازگاراقدامات کے لیے ڈی پی اے کے مسلسل عزم کی بھی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے مکمل طور پر ہندوستانی انجینئروں کے ذریعہ تیار کردہ پوری طرح سے آتم نربھر، مستقبل کے لیے تیار ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کے قیام کی تعریف کی اور اسے ملک بھر کی بندرگاہوں کے لیے ماحول دوست اور اختراعی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ترغیب قرار دیا۔

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا،’’یہ گرین ہائیڈروجن پلانٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت کا ایک روشن ثبوت ہے، جن کا جرات مندانہ اور یکسر تبدیلی والا نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن ہندوستان کی، ماحولیات کے لیےسازگار، گرین اور خود کفیل مستقبل کی سمت میں رہنمائی کررہا ہے۔ مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ہم پائیدار سمندری ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کا مشاہدہ کررہےہیں ۔

ڈی پی اے کی قیادت اور ایل اینڈ ٹی کے انجینئرنگ کے ماہرین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا: ’’میں چیئرمین کے زیرقیادت دین دیال پورٹ اتھارٹی کی پوری ٹیم کی تعریف کرتا ہوں اور اس پیچیدہ پروجیکٹ کو قابل ذکر رفتار اور درستگی کے ساتھ فراہم کرنے کے لیے ایل اینڈ ٹی کے انجینئروں کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

ایم او پی ایس ڈبلیو کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے بھی اس تاریخی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’یہ نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔ ڈی پی اے میں اس گرین ہائیڈروجن پلانٹ کی شروعات ماحولیات کے لیے سازگار توانائی، اختراع اور خود انحصاری میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کو اجاگر کرتی ہے۔ میں پائیدار سمندری مستقبل کی سمت میں اس جرات مندانہ اقدام کے لیے پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اس پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر کے ساتھ ایم او پی ایس ڈبلیو کے وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کےراماچندرن،آئی اے ایس ؛ڈی پی اے کے چیئرمین جناب سشیل کمار سنگھ، آئی آر ایس ایم ای؛ بندرگاہ اور ایل اینڈ ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستان ماحولیات کے لیے زیادہ سازگار سمندری مستقبل کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔دین دیال پورٹ اتھارٹی قومی ترجیحات اور عالمی پائیداری کے اہداف کے مطابق اختراع اور کایا پلٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلسل رہنمائی فراہم کررہی ہے۔

1.jpg

2.jpg

4.jpg

3.jpg

***************

 

 (ش ح۔ک ح۔ع ر)

U No. 3688

 


(Release ID: 2150965)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Malayalam