ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ اور جھارکھنڈ ریاستوں کے 13 اضلاع کا احاطہ کرنے والے چار ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی۔  ان پروجیکٹوں سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 574 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا


ان پروجیکٹوں کی کل تخمینہ لاگت 11,169 کروڑ روپے (تقریباً) ہے اور انہیں 2029-2028 تک مکمل کر لیاجائےگا

ان پروجیکٹوں سے تعمیر کے دوران تقریباً 229 لاکھ افرادی دن کے لئے براہ راست روزگار بھی پیدا ہوں گے

Posted On: 31 JUL 2025 3:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج ریلوے کی وزارت کے 4 (چار) پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے،  جس کی کل لاگت 11169 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:

(1) اٹارسی – ناگپور چوتھی لائن

(2) اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر) - پربھنی ڈبلنگ

(3) الواباڑی روڈ –نیو جلپائی گڑی  تیسری اور چوتھی لائن

(4)ڈینگو آپوسی –جارولی تیسری اور چوتھی لائن

ان لائنوں کے بڑھ جانے سےآمدورفت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ہندوستانی ریلوےکی کارکردگی اور خدمات کی یقینی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اس  ملٹی ٹریکنگ تجاویز کو کام کاج کو ہموار کرنے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے ہندوستان کے وژن کےعین  مطابق  ہیں،  جو علاقے کے لوگوں کو  جامع ترقی کے ذریعہ ‘‘آتم نر بھر’’ بنائے گا، جس سے  روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کےطرز پر کی گئی ہے ، جس میں مربوط منصوبہ بندی اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ذریعے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی اور لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ منصوبے لوگوں، سازوسامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے فراہم کریں گے۔

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کی ریاستوں کے 13 اضلاع کا احاطہ کرنے والے 4 (چار) پروجیکٹوں سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 574 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔

مجوزہ ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ  سے تقریباً 2309گاؤں  تک کنیکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا۔ جن کی آبادی تقریباً 43.60 لاکھ ہے۔

یہ کوئلہ، سیمنٹ، کلنکر، جپسم، فلائی ایش، کنٹینرز، زرعی پیداوار اور پٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے ضروری راستے ہیں۔ صلاحیت میں اضافے کے کاموں کے نتیجے میں95.91 ایم ٹی پی اے(ملین ٹن سالانہ) کی اضافی مال برداری ہوگی۔ ریلوے، ایک ماحول دوست اور توانائی کا مؤثر ذریعہ ہونے کی وجہ سے  آب و ہوا کے اہداف کو حاصل کرنے اور ملک کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمدات (16 کروڑ لیٹر) کو کم کرنے اور سی او 2 کے اخراج (515 کروڑ کلوگرام) کو کم کرنے میں مدد کرے گا، جو کہ 20 کروڑ پیڑ لگانے کے برابر ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔

U.NO.3685


(Release ID: 2150750)