مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم شہر، ساحلی راہداری اور ان سے ملحقہ علاقوں میں نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
Posted On:
31 JUL 2025 12:37PM by PIB Delhi
ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے ماہ جون 2025 میں آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنی انڈیپنڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) رپورٹ جاری کی، جس میں وشاکھاپٹنم شہر کے وسیع شہری راستے اور ساحلی راہداری شامل ہیں۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے ریجنل آفس حیدرآباد کی نگرانی میں کیے گئے، جن کا مقصد مختلف صارف ماحولیات — شہری علاقوں، تعلیمی اداروں کے مراکز، ساحلی اور دیہی رہائشی علاقوں وغیرہ میں موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کو جانچنا تھا۔
مورخہ10 جون 2025 سے 13 جون 2025 کے درمیان ٹی آر اے آئی کی ٹیموں نے 342.9 کلومیٹر کے شہری ڈرائیو ٹیسٹ، 3.6 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ، 19 کلومیٹر کے ساحلی راہداری ڈرائیو ٹیسٹ اور 8 ہاٹ اسپاٹ مقامات پر تفصیلی ٹیسٹ کیے۔ جانچ کی گئی ٹیکنالوجیز میں 2G، 3G، 4G، اور 5-جی شامل تھیں، جو مختلف ہینڈ سیٹ کی صلاحیتوں کے مطابق صارفین کے سروس تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔آئی ڈی ٹی کے نتائج تمام متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پی ایز) کو مطلع کر دیے گئے ہیں۔
اہم پیرامیٹرز کا جائزہ لیا گیا:
الف) وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ(ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم، کال سائلینس ریٹ، آواز کے معیار(ایم او ایس) اور کوریج۔
ب) ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپٹ، لیٹنسی، جیٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر۔
وشاکھاپٹنم شہر میں مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح: آٹو سیلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح بالترتیبي 99.15؍فیصد، 95.55؍فیصد، 99.83؍فیصد، اور 96.83؍فیصد ہے۔
ڈراپ کال ریٹ: آٹو سیلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی ڈراپ کال ریٹ بالترتیب 0.00؍فیصد، 4.66؍فیصد، 0.00؍فیصد اور 0.34؍فیصد ہے۔
ڈیٹا سروسز(5جی): اوسط زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ تھروپٹ 204.91 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ تھروپٹ 20.49 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔
کلیدی کیو او ایس پیرامیٹرز کے خلاف کارکردگی:
سی ایس ایس آر کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح (فیصد میں)سی ایس ٹی کال سیٹ اپ کا وقت (سیکنڈز میں)ڈی سی آر: ڈراپ کال ریٹ (فیصد میں) اور ایم او ایس: اوسط رائے کا اسکور:
وشاکھاپٹنم شہر میں ٹیسٹ میں پرانا مارکیٹ، پورٹ مین روڈ، جیل روڈ، سری پورم جنکشن، ایم وی پی کالونی، پیڈاوَلٹیر، چیناوَلٹیر، مڈیلاپالم، کیلاش گیری، وزاگر ویوپوائنٹ، ساگر نگر بیچ، رشیکونڈا بیچ، آئی ٹی پارک بیچ، بیچ روڈ، بھیمونیپٹنم، گولال پالم، بانگالمیٹا، گُرّامپالم، رمپورم، سوردیوانیپالم، پراوادا، ینداڈا، مدورا واڈا، پینڈورتی، سمہاچلم، گجوواکا، اسٹیل پلانٹ، این ٹی پی سی، این اے ڈی جنکشن، ائیرپورٹ، نیول ڈاک یارڈ روڈ وغیرہ کے علاقے شامل تھے۔
ٹی آر اے آئی نے اسٹیشنری صارف کے تجربے کی عکاسی کے لیے (i) گجوواکا بس ڈپو، (ii) وزاگر آر ٹی سی بس کمپلیکس، (iii) رشیکونڈا بیچ، (iv) شری رام ٹیمپل، (v) اے سی اے وزاگر کرکٹ اسٹیڈیم، (vi) وزاگ ریلوے اسٹیشن، (vii) وزاگ اسٹیل پلانٹ، (viii) وی ایم آر ڈی اے کیلاش گیری میں حقیقی حالات کا بھی جائزہ لیا۔



یہ ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کےتجویز کردہ آلات اور معیاری پروٹوکولز کے ذریعے حقیقی وقت کے حالات میں کیے گئے۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب بی پروین کمار، مشیر (ریجنل آفس، حیدرآباد) ٹی آر اے آئی سے ای میل adv.hyderabad@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا فون نمبر +91-40-23000761 پر کال کی جا سکتی ہے۔
****
U.N-3672
(ش ح۔م ع ن ۔ش ا)
(Release ID: 2150620)