محنت اور روزگار کی وزارت
معروف اداکار جناب عادل حسین نے نئی دہلی میں پی ڈی یُو این اے ایس ایس میں منعقدہ ای پی ایف او کے 20ویں آر جی ڈی ای سے خطاب کیا
Posted On:
30 JUL 2025 3:34PM by PIB Delhi
پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) جو کہ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف ایو)، وزارت محنت و روزگار کے تحت کام کرتی ہے، نے 28 جولائی 2025 کو اپنی ماہانہ فکری قیادت سیریز ’ری-امیجننگ گورننس: ڈسکورس فار ایکسیلینس (آر جی ڈی ای)‘ کے 20ویں ایڈیشن کی میزبانی کی۔یہ سیشن ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے شرکاء نے شرکت کی۔

معروف اداکار اور تھیئٹر کی ممتاز شخصیت جناب عادل حسین نے مرکزی موضوع ’سمجھے جانے کے لیے بولنا: اطلاع دینے سے تعلق جوڑنے تک‘ پر کلیدی خطاب پیش کیا۔ بھارتی اور بین الاقوامی سنیما میں اپنے کام کے لیے مشہور جناب حسین نے ذاتی واقعات، تھیٹئر سے جڑی بصیرتوں اور بھارتی صحیفوں کے حوالوں کے ذریعے سامعین کو محظوظ اور متأثر کیا۔انہوں نے عوامی زندگی میں مؤثر اور بامعنی ابلاغ کے فن پر ایک گہرا اور فکر انگیز اظہارِ خیال پیش کیا، جو معلومات کی ترسیل سے آگے بڑھ کر دلوں اور ذہنوں کو جوڑنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابلاغ انسان کے احساسات کی توسیع ہے اور حقیقی تعلق اُس وقت قائم ہوتا ہے جب نیت میں وضاحت اور جذباتی شعور موجود ہو۔ انہوں نے اس پہلو کو اجاگر کیا کہ ’ہر شخص کی اپنی ایک پس منظر کہانی ہوتی ہے‘اور عوامی خدمات انجام دینے والے افراد کو چاہیے کہ وہ ہمدردی اور تناظر کے ساتھ دوسروں کی بات سنیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شکرگزاری انسان کی شخصیت کو متعین کرتی ہے اور ہر تعامل کے پیچھے موجود انسان کو تسلیم کرنا مؤثر طرز حکمرانی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اس تقریب کی صدارت مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر جناب رمیش کرشنا مورتی نے کی، جبکہ پی ڈی یو این اے ایس ایس کےڈائرکٹرجناب روہت کمار نے نظامت کی۔ سیشن کو ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر-I جناب اُتم پرکاش اورریٹائرڈ ایڈیشنل سینٹرل پی ایف کمشنرمحترمہ اُدیتا چودھری نے مشترکہ طور پر موڈریٹ کیا۔
آر جی ڈی ای سیریز کا آغاز گڈ گورننس ڈے، یعنی 25 دسمبر 2023 کو کیا گیا تھا اور یہ سلسلہ اب سرکاری شعبے میں مختلف شعبوں کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنےکے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔یہ سیریز حکمرانی، تعلیم، فنون لطیفہ اور سول سوسائٹی سے وابستہ ممتاز شخصیات کو ایک ساتھ لاتی ہے، تاکہ عوامی نظم و نسق میں اعلیٰ کارکردگی کے حوالے سے مکالمہ اور غور و فکر کو فروغ دیا جا سکے۔

************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu Release No-3600
(Release ID: 2150300)