مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے بھارتی ڈاک اصلاحات کا جائزہ لیا: تکنیک پر مبنی اصلاحات نے رفتار پکڑی
انڈیا پوسٹ 2.0: ہندوستان بھر میں آخری میل تک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑی تکنیکی کوشش
انڈیا پوسٹ ہندوستان کا سرکردہ عوامی لاجسٹکس پلیٹ فارم بننے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یکسر تبدیلی کا آغاز ہے
86,000 سے زیادہ پوسٹ آفس ڈیجیٹل ہو گئے ہیں
صبح، شام اور تعطیل کے دنوں میں خدمات کے لئے 344 نئے ڈیلیوری مراکز کھولے گئے
ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے او این ڈی سی، جی ای ایم کا انضمام
Posted On:
30 JUL 2025 11:58AM by PIB Delhi

ہندوستان کے سب سے زیادہ پائیدار عوامی اداروں میں سے ایک کو جدید بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں، ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر، مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی نے منگل کو ڈاک کے محکمے کے میل آپریشنز، پارسل آپریشنز، اور کاروباری حکمت عملی ڈویژنوں کے ایک اعلیٰ سطحی جائزے کی صدارت کی۔
یہ اسٹریٹجک جائزہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کی قابل قیادت میں حکومت ہند کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس پہل کا مقصد بھارتی ڈاک کو ٹیکنالوجی پر مبنی، شہری مرکوز لاجسٹکس اور ای کامرس فراہم کنندہ کے طور پر یکسر تبدیل کرنا ہے۔
عزت مآب وزیرموصوف نے ذکرکیا کہ یہ تبدیلی محض جدید کاری کی کوشش نہیں ہے بلکہ تیزی سے تیار ہوتی ڈیجیٹل معیشت میں انڈیا پوسٹ کے کردار کا ایک بنیادی تصور ہے۔انہوں نے کہ کہا ‘‘انڈیا پوسٹ کے بے مثال فزیکل فوٹ پرنٹ کو اب جدید ترین ڈیجیٹل صلاحیتوں سے پورا کیا جانا چاہیے۔ یہ تبدیلی دور دراز گاؤں سے لے کر مصروف ترین میٹروپولیٹن علاقے تک ہر ہندوستانی کے لیے پیمانے، رفتار اور خدمات کے بارے میں ہے۔’’

ہندوستانی محکمہ ڈاک فی الحال آئی ٹی 2.0 فریم ورک کے تحت ایک جامع، ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ یہ پہل ایک اسٹریٹجک روڈ میپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد انڈیا پوسٹ کو لاجسٹکس انڈسٹری میں، خاص طور پر تیزی سے بڑھتے ہوئے ای کامرس پارسل ڈیلیوری کے شعبے میں ایک مضبوط فریق کے طور پر قائم کرنا ہے۔
جائزے کے دوران، وزیر موصوف کو ریئل ٹائم ٹریک اور ٹریس کی صلاحیتوں، بلک صارفین کے لیے اپنی مرضی کے مطابق خدمات، ترسیل کے الیکٹرانک ثبوت، او ٹی پی پر مبنی تصدیق، ڈیجیٹل ادائیگیوں، اور اوپن اے پی آئی انضمام کو متعارف کرانے کے لیے بنائے گئے اپ گریڈ کے بارے میں بتایا گیا۔
خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیمسانی نے کہا، ‘‘ان اصلاحات سے انڈیا پوسٹ کو مارکیٹ کے سرکردہ کھلاڑیوں کے برابر، بغیر کسی رکاوٹ کے آخر سے آخر تک لاجسٹک خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔’’ وزیرموصوف نے ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کی سب سے قدیم ڈیلیوری سروس کا از سر نو تصور کرنے پر بھی زور دیا۔
حکام نے وزیرموصوف کو مطلع کیا ہے کہ 86,000 سے زیادہ پوسٹ آفس اس وقت نئی ایپلیکیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔ 4 اگست 2025 تک، تقریباً 165,000 پوسٹ آفسز کا پورا نیٹ ورک نئے پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائے گا۔
صنعت کے بہترین طورطریقوں کے مطابق، محکمے نے پوسٹ اور پارسل کے تمام زمروں کے لیے وقف شدہ تقسیم مراکز قائم کرکے، موجودہ ڈاک خانوں کے سروس ایریاز کو مربوط کرتے ہوئے مرکزی تقسیم کو متعارف کرایا ہے۔ تقسیم سے متعلق یہ مراکز محکمہ کو لچکدار ترسیل کی خدمات فراہم کرنے بشمول اتوار اور تعطیلات کے ساتھ ساتھ صبح اور شام کی ترسیل کے اختیارات کے قابل بنائیں گے، ۔ پہلے مرحلے کے دوران ملک بھر میں کل 344 تقسیمی مراکز کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس تبدیلی کے بنیادی ستونوں میں سے ایک اہم قومی ڈیجیٹل کامرس ماحولیاتی نظام کے ساتھ انڈیا پوسٹ کے نظاموں کا انضمام ہے۔ حکام کے مطابق، اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) والیٹ پر مبنی پری پیڈ بکنگ، سنٹرلائزڈ آرڈر ٹریکنگ، اور او این ڈی سی کے اکاؤنٹنگ سسٹم کے ساتھ خودکار مفاہمت کو قابل بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ساتھ تعاون کے ذریعے، انڈیا پوسٹ ادائیگی سے باخبر رہنے اور کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی) تصفیہ کے لیے اے پی آئی سے چلنے والی خودکار قیمتوں کا تعین اور مرکزی ڈیش بورڈ فراہم کرے گا۔
2024 سے، شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کی قیادت میں انڈیا پوسٹ میں کئی اصلاحات کئے گئے ہیں۔ اس تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے، انڈیا پوسٹ نے آئی ٹی 2.0 کے ساتھ مل کر ایک سرشار ڈیٹا اینالیٹکس ٹیم کو شامل کیا ہے تاکہ روٹ آپٹیمائزیشن،اسمارٹ سارٹنگ اور ڈیمانڈ فورکاسٹنگ کے ذریعے آپریشنل کارکردگی کو بڑھایا جا سکے۔ ڈیٹا پر مبنی ریونیو جنریشن پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں انڈیا پوسٹ کو ایک جدید لاجسٹکس فورس کے طور پر پوزیشن دی گئی ہے جو ہندوستان کے ڈیجیٹل معیشت کے وژن کےعین مطابق ہے۔
اپنی وسیع رسائی، قابل بھروسہ میراث اور نئے ڈیجیٹل وژن کے ساتھ،انڈیاپوسٹ ہندوستان کے عوامی لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ریڑھ کی ہڈی بننے کے لیے منفرد مقام پر ہے۔ جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر کی اسٹریٹجک قیادت میں تیز رفتار اصلاحات کے ساتھ، محکمہ آخری میل کنیکٹیویٹی، دیہی تجارت کو بااختیار بنانے اور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے کلیدی اہل کار کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ق ا
U.NO.3583
(Release ID: 2150058)