قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے حیدرآباد میں اپنی دو روزہ کھلی سماعت اور کیمپ کا اختتام کیا:اس دوران 109 مقدمات کی سماعت ہوئی


کمیشن کی طرف سے 9 معاملات میں تجویز کردہ 49.65 لاکھ روپئے میں سے تلنگانہ حکومت نے 22.50 لاکھ روپئے ادا کئے اور باقی 27.15 لاکھ روپئے ادا کرنے کا یقین دلایا

تلنگانہ ریاست کے چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور سینئر افسران کو خواتین ، بچوں اور دیگر کمزور لوگوں کے خلاف جرائم سے متعلق امور پر حساس بننے کے تئیں بیدار کیاگیا

کمیشن نے شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کے نمائندوں ، این جی اوز اور انسانی حقوق کے محافظین کے ساتھ بھی بات چیت کی

Posted On: 29 JUL 2025 8:40PM by PIB Delhi

بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن (این ایچ آر سی)نے آج ریاست تلنگانہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 109 مقدمات کی سماعت کے بعد حیدرآباد میں اپنی دو روزہ ‘کھلی سماعت اور کیمپ سیٹنگ’ کا اختتام کیا ۔  این ایچ آر سی کے چیئرپرسن ، جسٹس جناب وی راما سبرامنین ، اراکین ، جسٹس (ڈاکٹر) ودیوت رنجن سارنگی اور محترمہ وجے بھارتی سیانی نے متاثرین ، شکایت کنندگان اور حکام کی موجودگی میں مقدمات کی سماعت کی ۔  جناب بھرت لال ، سکریٹری جنرل ، جناب آر پی مینا ، ڈائریکٹر جنرل (تفتیش) جناب جوگندر سنگھ ، رجسٹرار (قانون) اور کمیشن کے دیگر افسران موجود تھے ۔

کھلی سماعت کے دوران کمیشن کے دونوں بنچوں نے 90 مقدمات کی سماعت کی ۔  ان میں آگ لگنے سے اسپتالوں میں بچوں کی موت ، رہائشی علاقوں میں آوارہ کتوں کا بڑھتا خطرہ ، آگ لگنے کے واقعات میں موت ، شیروں کے حملوں کے واقعات ، قبائلی خواتین کی اسمگلنگ ، قبائلی خاندانوں کو زبردستی بے دخل کرنا ، بنیادی انسانی سہولیات سے انکار ، خواتین کے خلاف جرائم بشمول عصمت دری ، بچوں کے خلاف جرائم ، پولیس کے مظالم ، خودکشی سے متعلق اموات ، دلت بندھو اسکیم فنڈ کا غلط استعمال ، خاندانی پنشن کے معاملات ، پرائمری اسکولوں کی کمی ، گروکل اسکولوں میں فوڈ پوائزننگ ، غذائیت کے معاملات ، پولیس کی طرف سے ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔

کمیشن نے معاملے پر غور کرنے کے بعد مناسب ہدایات جاری کیں۔

اس دوران بہت سی اہم راحتیں  دی گئیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

  • ضلع کھمم میں ذات پات کی بنیاد پر ہراساں کرنے اور سماجی بائیکاٹ کے معاملے میں این ایچ آر سی کی مداخلت کے بعد، پولیس کارروائی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کہ لوگ ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا خاندان کے خلاف سماجی بائیکاٹ میں ملوث ہونے سے باز رہیں۔
  • تلنگانہ کے گروکل اسکولوں میں تقریباً 48 طلباء کی موت اور فوڈ پوائزننگ کے 886 واقعات کے معاملے میں کمیشن نے پانچوں گورکل اسکولوں کے سکریٹریوں کو چار ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
  • پولیس کے ذریعہ غلط گرفتاری اور لاٹھی چارج کے ایک اور معاملے میں، این ایچ آر سی نے ریاستی حکومت کو تمام متعلقہ دستاویزات بشمول ماحولیاتی منظوری اور پلانٹ کے قیام کی رضامندی پیش کرنے کی ہدایت کی۔
  • ڈی آر ڈی او سے تعلق رکھنے والے راکٹ پروپیلنٹ یونٹ میں ہونے والے دھماکے میں چار لوگوں کی موت کے واقعے میں، چار میں سے تین خاندانوں کو کل 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم ادا کی گئی۔ کمیشن نے باقی متاثرہ خاندان کو امدادی رقم کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔
  • پانچویں جماعت کے طالب علم نے آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی لعنت کے حوالے سے کیس پیش کیا، جس پر کمیشن نے متعلقہ حکام کو اس لعنت سے نمٹنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
  • قبائلی خواتین کی اسمگلنگ سے متعلق ایک کیس میں قصوروار کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا اور متعدد اسمگلنگ متاثرین کو بچا لیا گیا۔

بعد ازاں کمیشن کے مکمل بنچ نے 19 زیر التوا مقدمات کی سماعت کی۔ ان میں سے 9 معاملات میں کمیشن نے متاثرین کو 49.65 لاکھ روپے کی مالی امداد کی سفارش کی۔ اس میں سے 22.50 لاکھ روپے حکومت تلنگانہ پہلے ہی دے چکی ہے۔ ریاستی حکومت نے بقیہ 27.15 لاکھ روپے ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

کمیشن نے فریقین کو سننے کے بعد 29 مقدمات میرٹ پر بند کر دیئے۔ ادائیگی کے ثبوت کے ساتھ تعمیل رپورٹ کی وصولی کے بعد دو کیس بند کر دیے گئے۔

28 جولائی 2025 کو مقدمات کی سماعت کے بعد کمیشن نے 29 جولائی 2025 کو انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور حکومت تلنگانہ کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہیں حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کے بارے میں اس طرح سے آگاہ کیا گیا کہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اور منظم اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلیوں اور تجارت سے متاثر ہونے والے انسانی حقوق کے خدشات کو دور کرنا ضروری ہے۔ اس دوران خواتین کے خلاف جرائم، بچوں کے خلاف جرائم، تلنگانہ کے کئی اضلاع میں انسان اور جانوروں کے درمیان ٹکراؤ سے ہونے والی اموات، غذائی قلت کا شکار بچوں کی بڑی تعداد، ایس سی کارپوریشن کو درپیش مسائل، سرکاری پرائمری اسکولوں کی کمی، مچھلی کے بیجوں کی پیداوار میں مصروف کسانوں سمیت کسانوں کی حالت زار، ایل جی بی ٹی کیو آئی کمیونٹی کے حقوق وغیرہ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

کمیشن نے ریاستی حکام کی طرف سے اپنی ہدایات کی تعمیل کی تعریف کی۔ عہدیداروں نے کمیشن کے سامنے اپنے کام کے طریقے پیش کئے۔ حکام سے کہا گیا کہ وہ کمیشن کو بروقت رپورٹ پیش کریں تاکہ انسانی حقوق کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ کمیشن کی مختلف ایڈوائزری جیسے دماغی صحت، بندھوا مزدوری، خوراک کا حق اور تحفظ پر کارروائی کی گئی رپورٹس جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ ریاست کے چیف سکریٹری نے کمیشن کی سفارشات کی مکمل تعمیل کی یقین دہانی کرائی۔

بعد میں، کمیشن نے سول سوسائٹی، این جی اوز اور انسانی حقوق کے محافظین کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ریاستی انسانی حقوق کمیشن اور سماج کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ این جی او کے نمائندوں اور ایچ آر ڈی ڈیپارٹمنٹ نے معمرافراد، مختلف معذور افراد، بستر پر پڑے مریض وغیرہ جیسے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے مالی امداد کی بھی درخواست کی۔ غریب بچوں کو شناختی کاغذات نہ ملنے کا مسئلہ بھی اجاگر کیا گیا۔ کمیشن نے ریاست میں ان کے ذریعہ کئے جانے والے کام کی تعریف کی اور انہیں بغیر کسی خوف اور احسان کے یہ کام جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

این ایچ آر سی کے چیئرپرسن جسٹس وی راما سبرامنین نے کہا کہ این جی اوز اور انسانی حقوق کی وزارتوں کی قومی انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ مسلسل شراکت داری ملک میں انسانی حقوق کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات hrcnet.nic.in کے ذریعے آن لائن درج کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسٹس شمیم اختر بھی موجود تھے۔

اس کے بعد حیدرآباد میں کمیشن نے میڈیا کو کھلی سماعت اور میٹنگ کے نتائج سے آگاہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ک ا- م ق ا)

U. No.3577


(Release ID: 2150054)
Read this release in: English , Hindi , Telugu