اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی پیداوار کی موجودہ صلاحیت

Posted On: 29 JUL 2025 4:58PM by PIB Delhi

مندرجہ ذیل جدول پچھلے پانچ سالوں کے دوران خام اسٹیل کی صلاحیت اور پیداوار کی تفصیلات دکھاتا ہے:-

Year

Capacity(in MnT)

Production(in MnT)

2020-21

143.91

103.54

2021-22

154.06

120.29

2022-23

161.30

127.20

2023-24

179.51

144.30

2024-25

200.33

152.18

 

Share of MSMEs in crude steel capacity in 2024-25 is given below:-

 

Crude Steel Capacity

Year

Secondary steel plants including MSMEs

Total

%Share

2024-25

94.42

200.3

47%

Source: Joint Plant Committee(JPC);figures in million tonnes

اسٹیل ایک ڈی ریگولیٹڈ سیکٹر ہے اور حکومت اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ حکومت نے اسٹیل کے شعبے کو بشمول ایم ایس ایم ای، خود انحصاری اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے ملکی اسٹیل مینوفیکچررز کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:

سرکاری خریداری کے لیے ’میڈ ان انڈیا‘ اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات پالیسی کا نفاذ۔

ملک کے اندر ویلیو ایڈڈ اسٹیل کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کا آغاز۔

درآمدات کی نگرانی کے لیے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم کو ری ویمپنگ کرنا تاکہ ملکی اسٹیل انڈسٹری کو درآمدات کی تفصیلات فراہم کی جاسکیں۔

اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈرز کا تعارف اس طرح گھریلو مارکیٹ میں غیر معیاری / ناقص اسٹیل مصنوعات کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگانا تاکہ صنعت، صارفین اور عوام کے لیے معیاری اسٹیل کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 ش ح ۔ ال

UR-3568


(Release ID: 2150009)
Read this release in: Bengali , English , Hindi