بھاری صنعتوں کی وزارت
ٹائر 2 شہروں میں ای وی چارجنگ اسٹیشن
Posted On:
29 JUL 2025 4:35PM by PIB Delhi
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام ایک غیر لائسنس یافتہ سرگرمی ہے اور نجی کاروباری حضرات بھی چارجنگ اسٹیشنز لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں ریاست تمل ناڈو کے ٹائر 2 شہروں سمیت پورے ہندوستان کی بنیاد پر الیکٹرک وہیکل پبلک چارجنگ اسٹیشن کے قیام کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔
مورخہ 01.04.2025تک ٹائر-2 شہروں میں ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 4,625 ہے۔ ای وی چارجنگ سٹیشنوں کی تنصیب مانگ سے چلنے والی سرگرمی ہے اور کوئی ہدف مقرر نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ تنصیب کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے بشمول ای وی کی رسائی۔
نجی کھلاڑیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی یا پالیسی مراعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -
بھاری صنعتوں کی وزارت نے فیم -II اسکیم کے تحت ایم او پی این جی یعنی آئی او سی ایل بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے تحت تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے 8,932 ای وی پی سی ایس کی تنصیب کے لیے 873.50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ مزید برآں، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت 2,000 کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔
چارجنگ اسٹیشن کا قیام ایک غیر لائسنس یافتہ سرگرمی ہے اور نجی کھلاڑی 17 ستمبر 2024 کے منسٹری آف پاور کے رہنما خطوط کے مطابق ای وی سی ایس اانسٹال کر سکتے ہیں۔
مورخہ 17ستمبر 2024 میں جاری کردہ ایم او پی رہنما خطوط پورے ملک میں لاگو ہوتے ہیں جن میں غیر میٹرو اور نیم شہری علاقوں شامل ہیں تاکہ مساوی ای وی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ جانکاری بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح ۔ ال
UR-3565
(Release ID: 2149964)