کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مجموعی طور پر، کھاد کمپنیوں نے 7 نینو یوریا پلانٹس قائم کیے ہیں، جن کی کل پیداواری صلاحیت فی الحال 27.22 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) فی سال ہے
کھاد کمپنیوں نے 3 نینو ڈی اے پی پلانٹس قائم کیے ہیں، جن کی کل پیداواری صلاحیت فی الحال 7.64 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) فی سال ہے
بھارت سرکار نے مختلف فورموں پر ریاستوں کے ساتھ نینو کھاد کے استعمال پر زور دیا ہے۔ نینو یوریا کے استعمال کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جیسے کہ بیداری کیمپس، ویبینارز، عملی مظاہرے، کسان سمّیلن اور علاقائی زبانوں میں فلمیں وغیرہ
Posted On:
29 JUL 2025 5:04PM by PIB Delhi
بھارت سرکار ملک بھر میں نینو کھاد پلانٹس کے قیام میں براہ راست شامل نہیں ہے۔ مجموعی طور پر، کھاد کمپنیوں نے 7 نینو یوریا پلانٹس قائم کیے ہیں، جن کی کل پیداواری صلاحیت فی الحال 27.22 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) فی سال ہے۔ مزید برآں، کھاد کمپنیوں نے 3 نینو ڈی اے پی پلانٹس قائم کیے ہیں، جن کی کل پیداواری صلاحیت فی الحال 7.64 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) فی سال ہے۔ آغاز سے اب تک، کھاد کمپنیوں نے پورے ملک میں، بشمول قبائلی اکثریتی علاقوں کے، 10.68 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) نینو یوریا اور 2.75 کروڑ بوتلیں (ہر ایک 500 ملی لیٹر) نینو ڈی اے پی فروخت کی ہیں۔
اس کے علاوہ، سرکاری کمپنیوں (پی ایس یوز) اور دیگر کھاد کمپنیوں نے 3 مزید نینو کھاد پلانٹس قائم کرنے کی اطلاع دی ہے، جن کی کل پیداواری صلاحیت 17 کروڑ بوتلیں (500 ملی لیٹر کے مساوی) فی سال ہے۔
کسانوں میں نینو کھاد کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، درج ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں:
- بھارت سرکار نے مختلف فورَموں پر ریاستوں کے ساتھ نینو کھاد کے استعمال پر زور دیا ہے۔ خريف 2024 سیزن کے لیے کھادوں کی تشخیص کے لیے زونل کانفرنس، جو 5 فروری سے 9 فروری 2024 تک منعقد ہوئی، میں محکمہ زراعت و کسان بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ایکسٹینشن مشینری کے ذریعے اپنی ریاستوں میں نینو کھاد کے استعمال کو فروغ دیں۔
- ربیع 2024-25 موسم کے دوران، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے نینو یوریا اور نینو ڈی اے پی کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے 3 جولائی 2023 کو ایک خط کے ذریعے تمام ریاستی حکومتوں/یو ٹی/آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹس کو مطلع کیا کہ وہ ایف سی او سے منظور شدہ نینو کھادوں کے استعمال کو اہم ان پٹس کے طور پر این ایف ایس ایم/این ایم ای او کے تحت منعقد کیے جانے والے عملی مظاہروں (کلسٹر مظاہرے/بلاک مظاہرے/کلسٹر فرنٹ لائن مظاہرے/فرنٹ لائن مظاہرے) کے کیفیٹیریا میں شامل کریں، جیسا کہ ایس اے یوز/آئی سی اے آر کے تجویز کردہ پیکیج آف پریکٹسز کے مطابق ہے۔
- نینو یوریا کے استعمال کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جیسے کہ بیداری کیمپس، ویبینارز، عملی مظاہرے، کسان سمیلن اور علاقائی زبانوں میں فلمیں وغیرہ۔
- نینو یوریا اور نینو ڈی اے پی متعلقہ کمپنیوں کے ذریعے پردھان منتری کسان سمردھی مراکز (پی ایم کے ایس کے) پر دستیاب کرائے جاتے ہیں۔
- نینو یوریا کو محکمہ کھاد (ڈی او ایف) کی طرف سے باقاعدگی سے جاری کردہ ماہانہ سپلائی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
- آئی سی اے آر نے حال ہی میں بھوپال کے مٹّی کی سائنس سے متعلق بھارتی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے "کھادوں کے موثر اور متوازن استعمال (بشمول نینو کھادیں)" پر ایک قومی مہم کا اہتمام کیا۔
- نینو یوریا جیسے نینو کھادوں کے استعمال اور پتوں پر چھڑکاؤ کے ذریعے استعمال میں آسانی کے لیے، چھڑکاؤ کے جدید اختراعات جیسے 'کسان ڈرونز' اور خوردہ دوکانوں پر بیٹری سے چلنے والے دوائی چھڑکنے کے آلات کی تقسیم جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد کے ذریعے پائلٹ ٹریننگ اور کسٹم ہائرنگ دوائی چھڑکنے کی خدمات کو فعال طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
- ڈی او ایف نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ مل کر ملک کے 15 زرعی موسمیات زمروں میں نینو ڈی اے پی کے اپنانے کے لیے ایک مہا ابھیان شروع کیا ہے، جس میں مشاورت اور زمینی سطح کے عملی مظاہروں کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ڈی او ایف نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ مل کر ملک کے 100 اضلاع میں نینو یوریا پلس کے لیے زمینی سطح کے عملی مظاہروں اور بیداری پروگراموں کی مہمات بھی شروع کی ہیں۔
یہ معلومات کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز کی وزیرمملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دیں۔
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3529 )
(Release ID: 2149926)