زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اجناس کی برآمد کا ہدف

Posted On: 29 JUL 2025 4:02PM by PIB Delhi

حکومت زرعی اور متعلقہ اشیاء کی برآمدات کو بڑھانے اور عالمی تجارت میں اس کے حصے کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 25-2024 میں ان مصنوعات کی مجموعی برآمدات 51.9 ارب امریکی ڈالر رہی۔

زرعی اشیاء کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، زراعت اور پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمداتی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، جو کہ محکمہ تجارت کے تحت کام کرتی ہے، مختلف اقدامات اور اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ ان اقدامات میں جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جدید اور خودکار مشینری کا استعمال، نئی قدر میں اضافے والی مصنوعات کی ترقی کی حوصلہ افزائی، معیار کی ترقی، مارکیٹ کی ترقی، اور قدر میں اضافے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد اعلیٰ قدر میں اضافے والی مصنوعات میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی رسائی کو وسعت دینا ہے۔

محکمہ تجارت کے ذریعے اے پی ای ڈی اے اپنے ممبر برآمد کنندگان کو پورے ملک سے شیڈولڈ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے مالی امداد کی اسکیم (ایف اے ایس) کے ذریعے مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس اسکیم کے مندرجہ ذیل اجزاء ہیں:

  1. برآمداتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی
  2. معیار کی ترقی
  3. مارکیٹ کی ترقی

مالی امداد کے رہنما اصولوں کی تفصیلات اے پی ای ڈی اے کی ویب سائٹ www.apeda.gov.in پر "اسکیم" ٹیب کے تحت دستیاب ہیں۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :  3527     )


(Release ID: 2149908)
Read this release in: English , Hindi