صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات


پردھان منتری-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن مالی سال 2026-2021 کے لئے 64,180 کروڑروپے کے اخراجات کے ساتھ شروع کیا گیا ہے

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم مشن کے تحت، 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے اضلاع میں 602 اہم دیکھ بھال کے اسپتال بلاکس قائم کئے جائیں گے

Posted On: 29 JUL 2025 3:53PM by PIB Delhi

قومی صحت مشن کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے ،جس میں قومی صحت مشن کے تحت پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) کی شکل میں موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ حکومت ہند اصولوں اور دستیاب وسائل کے مطابق ریکارڈ آف پروسیڈنگز (آر او پی)کی شکل میں تجویز کے لیے منظوری فراہم کرتی ہے۔

حکومت ہند نے قومی معیار کی یقین دہانی کے معیارات (این کیو اے ایس) کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے جو کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ قائم کردہ ایک جامع فریم ورک ہے، جس کا مقصد صحت عامہ کی سہولیات پر فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو یقینی بنانا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔

این کیو اے ایس ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد صحت عامہ کی سہولیات میں خدمات کی فراہمی، مریضوں کے حقوق، معلومات، معاونت کی خدمات، طبی نگہداشت، انفیکشن کنٹرول، کوالٹی مینجمنٹ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانا ہے۔ اس سے مریضوں کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔

 

پردھان منتری-آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) پانچ سالوں (مالی سال 2026-2021) کے دوران 64,180 کروڑروپے کے اخراجات کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ یہ مشن صحت عامہ  کی تمام سطح  بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کےصحت مراکز،  موجودہ اور مستقبل کی وبائی امراض اور آفات کے لیے موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے نظام کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) اجزاء کے تحت، اسکیم کی مدت کے دوران یعنی مالی سال 2022-2021 سے مالی سال 2026-2025 تک آئی سی یو بیڈ سمیت  5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں 50 سے 100 بستروں والے 602 کریٹیکل کیئر اسپتال بلاکس (سی سی بی) کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ا ک م

U.NO.3510


(Release ID: 2149774)
Read this release in: English , Hindi , Tamil