وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو سیاحت کو فروغ

Posted On: 28 JUL 2025 3:27PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کے سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیتی ہے جس میں پروموشنل تقریبات، میلوں اور تہواروں کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں کی مدد، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا وغیرہ شامل ہیں۔

وزارت اپنی مختلف اسکیموں کے تحت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فروغ کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں مختلف سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ پر ہیں۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

ضمیمہ

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3469


(Release ID: 2149483)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil