وزارت سیاحت
سبز اور ماحولیاتی سیاحت کا فروغ
Posted On:
28 JUL 2025 3:25PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے بھارت کو جامع انداز میں فروغ دیتی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ایکو ٹورازم اور پائیدار سیاحت کو فروغ بھی دیا جارہا ہے۔ ملک میں ایکوٹورازم اور پائیدار سیاحت کی ترقی کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے لیے ، وزارت سیاحت نے ایکوٹورازم اور پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی اور ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحت کے کاروبار وں کو پائیدار سیاحت کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ٹریول فار لائف پروگرام کا افتتاح کیا۔
سیاحت کی وزارت اپنی اسکیموں کے تحت ملک میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ / مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ وزارت نے ایکو سرکٹ کو اپنی سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے۔ وزارت سیاحت کی کوششوں سے آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے کسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس تعینات کی ہے۔
یہ جانکاری سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3460
(Release ID: 2149471)