وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع، تمل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں مکینیکل اور میٹیرئیل ڈومین میں جانچ کی سہولت قائم کرے گی

Posted On: 28 JUL 2025 5:42PM by PIB Delhi

وزارت دفاع(ایم او ڈی) نے 28 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم  (ڈی ٹی آئی ایس) کے تحت تروچیراپلی میں مکینیکل اور میٹیرئیل ڈومین تمل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں جدید ترین جانچ کی سہولت قائم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کا تبادلہ وزارت دفاع اور تمل ناڈو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی آئی ڈی سی او) کے سینئر عہدیداروں کے درمیان سکریٹری (دفاعی پیداوار)، وزارت دفاع جناب سنجیو کمار کی موجودگی میں ہوا۔

پچھتر فیصد ڈی ٹی آئی ایس تک سرکاری فنڈنگ ’گرانٹ ان ایڈ‘ کے طور پر فراہم کرتا ہے، بقیہ 25فیصد اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ہندوستانی نجی اداروں اور ریاستی/مرکزی حکومتیں شامل ہیں۔

مکینیکل اور میٹیرئیل ڈومین ٹیسٹنگ کی سہولت کے لیے، مائیکرو لیبز، ایک نجی ادارہ، کلیدی ایس پی وی  ممبر ہے۔ ایس پی وی   گروپ کے دیگر اراکین میں تمل ناڈو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور ویدھیشورن انڈسٹریز شامل ہیں۔ پروجیکٹ کی تکمیل پر، یہ سرکاری اور نجی صنعت دونوں کو جدید ترین جانچ کے آلات اور خدمات فراہم کرے گا، اس طرح دفاع میں ’آتم نربھربھارت‘ کو فروغ ملے گا۔

400 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ، ڈی ٹی آئی ایس کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے شروع کیا تھا، تاکہ نجی صنعت اور مرکزی/ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر جدید ترین جانچ کی سہولیات قائم کی جائیں۔ اس کا مقصد مقامی دفاعی پیداوار کے ذریعے اور فوجی سازوسامان کی درآمدات کو کم کرکے آتم نربھر بھارت کو فروغ دینا ہے۔ دفاعی صنعتی راہداریوں کے اندر دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں کو تحریک فراہم کرنے کے لیے، سات ٹیسٹنگ سہولیات کو منظوری دی گئی - چار تمل ناڈو میں اور تین اتر پردیش میں۔

 

 

***********

 

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 3451)


(Release ID: 2149412) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi , Tamil