وزارات ثقافت
میرا گاؤں میرا دھروہر پروگرام
Posted On:
28 JUL 2025 3:43PM by PIB Delhi
ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے، وزارت ثقافت نے ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن (این ایم سی ایم) قائم کیا ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے ذریعہ نافذ کئے گئے، مشن کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور دیہی اقتصادیات کو زندہ کرنے کی اس کی صلاحیت کو ڈاکیومنٹ کرنا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، این ایم سی ایم نے جون 2023 https://mgmd.gov.in/میں میرا گاوں میرا دھروہر (ایم جی ایم ڈی)پورٹل کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے 6.5 لاکھ گاؤں کے ثقافتی ورثے کو ڈاکیومنٹ کرنا ہے۔ فی الحال، 4.7 لاکھ گاؤں اپنے متعلقہ ثقافتی محکموں کے ساتھ پورٹل پر ہیں۔
ایم جی ایم ڈی پورٹل ثقافتی عناصر کے ایک وسیع دائرے کا احاطہ کرتا ہے، جس میں زبانی روایات، عقائد، رسم و رواج، تاریخی اہمیت، آرٹ کی شکلیں، روایتی کھانے، ممتاز فنکار، میلے اور تہوار، روایتی ملبوسات، زیورات اور مقامی علامات شامل ہیں۔ اس پورٹل میں ملک میں پسماندہ کمیونٹیز کے ثقافتی تاثرات اور ملک بھر کی غیر معروف روایات بھی شامل ہیں۔
این ایم سی ایم ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ثقافتی اثاثوں کی دستاویزی اور فروغ کے ذریعے، مشن کا مقصد ثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ایم جی ایم ڈی پروگرام کے تحت ملک بھر میں ثقافتی نقشہ سازی کے لیے ہدف بنائے گئے گاؤوں کی کل تعداد 6.5 لاکھ ہے، جس میں ریاست مغربی بنگال کے 41,116 گاؤں شامل ہیں۔ اب تک، مغربی بنگال کے 5,917 گاؤں کی نقشہ سازی کی گئی ہے، اور متعلقہ ڈیٹا ایم جی ایم ڈی ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ باقی 35,199 گاؤں فعال دستاویزی عمل میں ہیں۔
ابھی تک، تمل ناڈو سمیت ریاست کے لحاظ سے مذکورہ پروگرام کے نفاذ کے لیے کوئی مالی امداد مختص/منظوری نہیں دی گئی ہے۔
فی الحال ایم جی ایم ڈی ویب پورٹل پر 4.7 لاکھ گاؤں کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار غیر محسوس ثقافتی ورثے کی شناخت اور محفوظ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے جن میں روایتی آرٹ کی شکلیں، رسومات اور لوک پرفارمنس شامل ہیں۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.3438
(Release ID: 2149343)