وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے 14ویں بین الاقوامی ہیرٹیج ٹورازم کانکلیو میں ثقافتی سیاحت کو کمیونٹی کی قیادت میں فروغ دینے اور پالیسی میں جدت کی ضرورت پر زور

Posted On: 26 JUL 2025 9:44AM by PIB Delhi

شاہانہ لکشمی ولاس پیلس، وڈوڈرا کے پس منظر میں، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) نے 25 جولائی 2025 کو اپنا 14واں بین الاقوامی ہیریٹیج ٹورازم کانکلیو منعقد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد وزارت سیاحت، حکومت ہند، گجرات ٹورازم، دہلی ٹورازم، انڈیگو اور آئی آر سی ٹی سی کے اشتراک سے کیا گیا۔

’’خیال وراثت کا‘‘ کے عنوان کے تحت یہ کانکلیو ورثے پر مبنی سیاحت کے شعبے میں مکالمے، عمل اور وکالت کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WQ1W.jpg

یہ کانکلیو پالیسی سازوں، شاہی معززین، سفارتکاروں، تحفظِ آثارِ قدیمہ کے ماہرین، سیاحت کے پیشہ ور افراد، کھانوں کے مورخین اور ثقافتی ورثے کے نگہبانوں کا ایک معزز اجتماع تھا، جس میں بھارت کے بھرپور ورثے کو اقتصادی بحالی، کمیونٹی کی ترقی اور ثقافتی تسلسل کے لیے استعمال کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے سکریٹری  سیاحت، سول ایوی ایشن (آئی اے ایس)، دیوستھانم مینجمنٹ اور یاترا، حکومتِ گجرات جناب راجیندر کمار نے وراثتی سیاحت میں شمولیتی ترقی کے لیے گجرات کے فعال ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: ’’ہم صرف تاریخی عمارتوں کو بحال نہیں کر رہے بلکہ مقامی طبقوں کو روزگار، بنیادی ڈھانچے اور ثقافتی فخر کے ذریعے براہِ راست فائدہ بھی پہنچا رہے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EXGC.jpg

وڈوڈرا کی شاہی وراثت کی نمائندگی کرتے ہوئے، مہاراجہ آف بڑودہ، عالیجاہ سمرجیت سنگھ گایکواڑ نے ورثے کے تحفظ میں عصری معنویت کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا: ’’ورثہ صرف ماضی کی یادوں کے لیے نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں سے جُڑ کر زندہ رہنا چاہیے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XXH1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041DQP.jpg

ریجنل ڈائریکٹر انڈیا ٹورازم ممبئی جناب محمد فاروق نے وزارت سیاحت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیموں جیسے سودیش درشن 2.0 اور پرشاد کے ذریعے سیاحتی مقامات کو مقامی کھانوں، لوک کہانیوں، دستکاری اور تہواروں کے ذریعے آپس میں جوڑا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UK8A.jpg

موضوعاتی خطاب پیش کرتے ہوئے جناب راجن سہگل، شریک چیئرمین، سیاحت کمیٹی، پی ایچ ڈی سی سی آئی نے کہا: ’’ثقافتی سیاحت  صرف سیاحت نہیں بلکہ شناخت، معیشت اور بااختیاری کا معاملہ ہے۔ ہمارا مقصد پالیسی میں جدت کو فروغ دینا اور عوامی و نجی شراکت داری (پی پی پی) کو مضبوط بنانا ہے۔‘‘

تقریب کا آغاز مہاراجہ سایاجی راؤ یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے پیش کی گئی روایتی سرسوتی وندنا سے ہوا، جس نے تقریب کے ثقافتی ماحول کو جِلا بخشی۔ اس کے بعد پی ایچ ڈی سی سی آئی-کے پی ایم جی ہیرٹیج ٹورازم رپورٹ کا اجرا کیا گیا، جس میں ورثے کے اثاثوں کو زندہ کرنے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

اہم اجلاس اور جھلکیاں:

  • آل گجرات ماڈل: پینلسٹس نے کمیونٹی مرکزیت پر مبنی اقدامات جیسے کاریگروں کی شمولیت اور تاریخی عمارات کے تخلیقی استعمال کی مثالیں پیش کیں۔
  • شیکھاوتی وراثت: نجی ہیرٹیج املاک کے مالکان کو درپیش چیلنجز اور ان کے لیے مراعات و تحفظاتی فریم ورک پر تبادلہ خیال ہوا۔
  • کھانوں کی سیاحت: پروفیسر پُشپیش پنت اور مشہور شیفس کے ساتھ اس سیشن میں ضیافتوں کو ثقافتی ورثے کے طور پر اور سیاحت کے ایک کم استعمال شدہ اثاثے کے طور پر پیش کیا گیا۔
  • روایتی گجراتی دوپہر کا کھانا – ’باپورنو بھوجن:‘ شیف پرتیش راوت کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا، اس کھانے نے گجرات کی ذائقہ دار وراثت کی کہانیاں بیان کیں۔
  • کیس اسٹڈی – چمپنیر-پاواگڑھ: ڈاکٹر امیتا سنہا کی پیشکش میں کمیونٹی پر مبنی سیاحت اور یونیسکو ورثہ مقام کو نئے تناظر میں پیش کرنے پر زور دیا گیا۔
  • خواتین بطور ثقافتی نگہبان: عالیہ رادھیکراجے گایکواڑ اور عالیہ کدامبری دیوی جڈیجا نے خواتین کی قیادت میں سیاحت کے منصوبوں کی حمایت پر زور دیا۔
  • معماری اور کہانی گوئی: ٹیکنالوجی کے استعمال اور ہمہ گیر بیانیے کے ذریعے نوجوان نسل کو تاریخی مقامات کی طرف راغب کرنے کی سفارش کی گئی۔
  • وراثتی ذرائع نقل و حمل: ونٹیج (قدیم) ٹرانسپورٹ کو متحرک سیاحتی تجربے کے طور پر اجاگر کیا گیا اور ان کی بحالی کے لیے مالی امداد  کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

کانکلیو میں 25 سے زائد بی ٹو بی ملاقاتیں بھی شامل تھیں، جنہوں نے سیاحت بورڈز، ہوٹل صنعت کے رہنماؤں اور ثقافتی کاروباری شخصیات کو مختلف شعبوں کے مابین تعاون کے نئے امکانات دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس دن کا اختتام ایک منتخب عصری فن پاروں کی نمائش اور لکشمی ولاس پیلس کی رہنمائی میں ورثہ چہل قدمی کے ساتھ ہوا، جو شرکاء کے لیے ایک یادگار اور مشاہداتی تجربہ ثابت ہوا۔

شراکت دار اور معاون ادارے:

یہ کانکلیو مین فلیٹ پارٹنرز، اے ڈی ٹی او آئی، ایف ایچ آر اے آئی، ایچ ٹی اے گجرات، آئی اے ٹی او، ٹی اے اے آئی، وی ٹی اے اے اور پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سالانہ کارپوریٹ شراکت داروں کی معاونت سے منعقد کیا گیا، جن میں مین کائنڈ فارما، کے ایل جے ریسورسز، یشودا ہاسپٹلز، جے کے ٹائر اور دیگر شامل تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno: 3379

 


(Release ID: 2148811)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil