زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس پی میں اضافہ

Posted On: 25 JUL 2025 6:26PM by PIB Delhi

 زراعت ایک ریاستی موضوع ہے اور بھارت کی حکومت مناسب پالیسی اقدامات، بجٹ تخصیص، اور مختلف اسکیموں/پروگراموں کے ذریعے ریاستوں کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ حکومت نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ (ایف ڈبلیو اینڈ ڈی اے)کے بجٹ تخصیص کو 2013-14 کے دوران 21,933.50 کروڑ روپے (بی ای) سے بڑھا کر 2025-26 کے دوران 1,37,756.55 کروڑ روپے (بی ای) کر دیا ہے۔ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں سمیت کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور بھارت میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایف ڈبلیو اینڈ ڈی اے  کی طرف سے شروع کی گئی اہم اسکیمیں/پروگرامز درج ذیل ہیں:

  1. پردھان منتری کسان سمان ندھی (PM-KISAN)
  2. پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (PM-KMY)
  3. پردھان منتری فسل بیمہ یوجنا (PMFBY)/ ترمیم شدہ موسم پر مبنی فصلوں کے انشورنس کی اسکیم (RWBCIS)
  4. نظر ثانی شدہ  سود میں رعایت کی اسکیم (MISS)
  5. زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (AIF)
  6. 10,000 نئے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) کا قیام اور ترویج
  7. شہد کی مکھی پالنے اور شہد سے متعلق مشن (NBHM)
  8. نمو ڈرون دیدی
  9. قدرتی کاشت کا قومی مشن (NMNF)
  10. پردھان منتری انّداتا آئے سنرکشن ابھیان (PM-AASHA)
  11. ایگری فنڈ فار اسٹارٹ اپس اینڈ رورل انٹرپرائزز (AgriSURE)
  12. پر ڈراپ مور کراپ یعنی ہر بوند میں زیادہ فصل (PDMC)
  13. سب مشن آن ایگریکلچر میکینائزیشن (SMAM)
  14. پرمپراگت کھیتی وکاس یوجنا (PKVY)
  15. زمین کی زرخیزی (SH&F)
  16. رین فیڈ ایریا ڈیولپمنٹ (RAD)
  17. ایگرو فاریسٹری
  18. فصلوں کی توسیع کا پروگرام (CDP)
  19.  زراعت کی توسیع کا سب مشن (SMAE)
  20.  بیج اور بووائی کاسب مشن (SMSP)
  21. خوراک اور تغذیے کو یقینی بنانے کا نیشنل مشن (NFSNM)
  22. زراعتی مارکیٹنگ کیلئے مربوط اسکیم  (ISAM)
  23. مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر (MIDH)
  24. خردنی تیل کا نیشنل مشن (NMEO)-آئل پام
  25. خردنی تیل کا نیشنل مشن (NMEO)-آئل سیڈز
  26. مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ فار نارتھ ایسترن ریجن
  27. ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن
  28. نیشنل بامبو مشن

ہر سال حکومت ملک بھر کے لیے 22 مقررہ زرعی اجناس کی کم از کم امدادی قیمتیں   مقرر کرتی ہے۔ یہ قیمتیں زرعی لاگت و قیمتوں کے کمیشن  کی سفارشات کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں، جن میں ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کی آراء کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

مرکزی بجٹ 2018-19 میں یہ اصول طے کیا گیا تھا کہ ایم ایس پی پیداوار کی لاگت سے ڈیڑھ گنا ہونی چاہیے۔ اس کے تحت حکومت نے تمام خریف، ربیع اور دیگر تجارتی فصلوں کی ایم ایس پی میں اضافہ کیا، تاکہ کسانوں کو پیداواری لاگت پر کم از کم 50 فیصد منافع حاصل ہو، اور یہ اصول سال 2018-19 سے نافذ کیا گیا۔

سال 2021-22 سے 2025-26 تک کی 22 مقررہ فصلوں کی MSPs کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے 12 جولائی 2022 کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے دائرۂ کار میں درج ذیل امور شامل ہیں:

سی اے سی پی کو مزید خودمختاری دینے کی عملی تجاویز اور اس کی سفارشات کو مزید سائنسی بنانے کے اقدامات؛

زرعی مارکیٹنگ نظام کو مضبوط بنانا تاکہ بدلتے ہوئے قومی تقاضوں کے مطابق کسانوں کو ان کی پیداوار کے بہتر اور منافع بخش دام مل سکیں، اور ملکی و برآمدی مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Minimum Support Price
(Marketing Season-wise)(₹/quintal)

Sr. No.

Commodities

KMS 2021-22

KMS 2022-23

KMS 2023-24

KMS 2024-25

KMS 2025-26

 

KHARIF CROPS

 

 

 

 

 

 

1

Paddy (Common)

1940

2040

2183

2300

2369

Paddy (Grade ‘A’)

1960

2060

2203

2320

2389

2

 

Jowar (Hybrid)

2738

2970

3180

3371

3699

Jowar (Maldandi)

2758

2990

3225

3421

3749

3

Bajra

2250

2350

2500

2625

2775

4

Ragi

3377

3578

3846

4290

4886

5

Maize

1870

1962

2090

2225

2400

6

Arhar

6300

6600

7000

7550

8000

7

Moong

7275

7755

8558

8682

8768

8

Urad

6300

6600

6950

7400

7800

9

 

Cotton
(Medium Staple )

5726

6080

6620

7121

7710

Cotton
(Long Staple )

6025

6380

7020

7521

8110

10

Groundnut

5550

5850

6377

6783

7263

11

Sunflower Seed

6015

6400

6760

7280

7721

12

Soyabean Yellow

3950

4300

4600

4892

5328

13

Sesamum

7307

7830

8635

9267

9846

14

Nigerseed

6930

7287

7734

8717

9537

 

RABI CROPS

RMS 2021-22

RMS 2022-23

RMS 2023-24

RMS 2024-25

RMS 2025-26

15

Wheat

1975

2015

2125

2275

2425

16

Barley

1600

1635

1735

1850

1980

17

Gram

5100

5230

5335

5440

5650

18

Masur

5100

5500

6000

6425

6700

19

Rapeseed & mustard

4650

5050

5450

5650

5950

20

Safflower

5327

5441

5650

5800

5940

 

COMMERCIAL CROPS

 

 

 

 

 

 

 

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

21

Jute

4500

4750

5050

5335

5650

 

 

2021

2022

2023

2024

2025

 

22

 

Copra (milling)

10335

10590

10860

11160

11582

Copra (ball)

10600

11000

11750

12000

12100

 

Note: KMS: Kharif Marketing Season, RMS: Rabi Marketing Season

 

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :    3348   )


(Release ID: 2148649)
Read this release in: English , Hindi