بھارت کے لوک پال
azadi ka amrit mahotsav

برسر خدمت افسران سے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر لوک پال میں تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں

Posted On: 25 JUL 2025 5:58PM by PIB Delhi

لوک پال آف انڈیا ایک منفرد خود مختار اور آزاد ادارہ ہے، جو لوک پال اور لوک آیوکت ایکٹ 2013 کی دفعہ 3 کے تحت 16.01.2014 کو قائم کیا گیا۔ اس کے فوراً بعد، عبوری اقدام کے طور پر، محکمہ اخراجات اور محکمہ عملہ و تربیت نے لوک پال کے لیے کچھ عہدے مخصوص کیے۔ ان مخصوص عہدوں پر اب تک کی گئی تقرریاں زیادہ تر سینٹرل سیکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) اور سینٹرل سیکریٹریٹ اسٹینوگرافر سروس (سی ایس ایس ایس) کے اسٹاف/ افسران پر مشتمل رہی ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے، لوک پال نے 2019 میں فعال ہونے کے باوجود محدود عملے کے ساتھ کام کیا ہے۔ شکایات کی آمد میں مسلسل اضافے اور اپنے مستقل و منظم اسٹاف ڈھانچے کو اپنانے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، لوک پال آف انڈیا کی فل بنچ نے 06.08.2024 کو ایک تنظیمی خاکہ منظور کیا، جسے بعد ازاں 13.09.2024 کو ترمیم کے ساتھ منظور کیا گیا۔ یہ اقدام ایکٹ کی دفعہ 34 کے تحت حاصل انتظامی اور مالی اختیارات کے تحت کیا گیا۔

لوک پال کی مکمل بنچ نے ”لوک پال آفیسرز اینڈ اسٹاف (سروس کی شرائط) ریگولیشنز، 2024“ کے عنوان سے سروس ریگولیشن کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کی منظوری مجاز اتھارٹی سے زیر التوا ہے اور یہ صرف تنخواہوں، الاؤنسز، رخصت اور پنشن سے متعلق دفعات تک محدود ہیں، جیسا کہ 2013 کے ایکٹ کی دفعہ 10 میں درج ہے۔

چونکہ ایکٹ کے تحت لوک پال پر راز داری برقرار رکھنے اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ذمہ داری عائد ہے، اس لیے اپنے مستقل عملے کی تقرری اور ادارہ جاتی یادداشت کی تعمیر نہ صرف مطلوب بلکہ ناگزیر ہے۔ اس بات کو دہرانے کی ضرورت نہیں کہ عملے کی ناکافی دستیابی کی وجہ سے لوک پال کی کارکردگی اور استعداد پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مجموعی نقطۂ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، لوک پال نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سروس ریگولیشنز کی منظوری کے بعد مستقل عملے/ براہ راست بھرتی کے ممکن ہونے تک، عبوری حل کے طور پر اپنے عملے کی تقرری عارضی تبادلے (ڈیپوٹیشن) کی بنیاد پر کی جائے۔ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ آرگینوگرام کے مطابق انتہائی ضروری آسامیوں کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اور اس کے لیے فراہم کردہ انکیڈرڈ عملے کے متبادل کے طور پر پُر کیا جائے۔

ہندوستان کے لوک پال کی مکمل بنچ نے، لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ 2013 کی دفعہ 34 اور دیگر قابل اطلاق دفعات کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، لوک پال آف انڈیا میں مختلف درجات کی 81 آسامیوں کو ڈیپوٹیشن (عارضی تبادلے) کی بنیاد پر پُر کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے تفصیلی اشتہار شائع کیا گیا ہے اور لوک پال آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ (https://lokpal.gov.in/pdfs/Vacancy_Circular_81_Posts_on_deputation.pdf) پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3364


(Release ID: 2148615)
Read this release in: English , Hindi