مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے مہاراشٹرا لائسنس شدہ سروس ایریا کے تحت سانگلی شہر اور سانگلی-بنگلورو ریلوے روٹ پر نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
Posted On:
25 JUL 2025 5:45PM by PIB Delhi
ٹیلی مواصلات کو منضبط کرنے والے بھارتی ادارے (ٹرائی) نے مہاراشٹرا لائسنس شدہ سروس ایریا(ایل ایس اے) کے لیے اپنے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں، جن میں جون 2025 کے مہینے کے دوران شہر، ہائی وے اور ریلوے راستوں کا وسیع احاطہ کیا گیا۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، بنگلورو کی نگرانی میں کیے گئے، جن کا مقصد مختلف استعمال کے ماحول — شہری علاقوں، ادارہ جاتی مقامات، عوامی ٹرانسپورٹ مراکز، اور تیز رفتار راہداریوں — میں موبائل نیٹ ورک کی اصل کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
02 سے 06 جون 2025 کے درمیان، ٹرائی کی ٹیموں نے سانگلی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں تفصیلی ٹیسٹ کیے، جن میں 375.5 کلومیٹر کا سٹی ڈرائیو، 741.1 کلومیٹر کا ریلوے ڈرائیو (سانگلی سے بنگلورو)، 12 ہاٹ اسپاٹس، اور 11.4 کلومیٹر کے پیدل راستے شامل تھے۔ جانچ گئی ٹیکنالوجیز میں 2جی، 3جی، 4جی، اور 5جی شامل تھیں، جو مختلف موبائل ہینڈ سیٹ کی صلاحیتوں کے مطابق صارفین کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔ آئی ڈی ٹی کے نتائج تمام متعلقہ ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں (ٹی ایس پیز) کو بتا دیے گئے ہیں۔
اہم پیمانوں کا جائزہ:
آواز کی خدمات: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ کا وقت، کال خاموشی کی شرح، تقریر کا معیار(ایم او ایس)، کوریج۔
ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپٹ، لیٹنسی، جٹر، پیکٹ ڈراپ کی شرح، اور ویڈیو اسٹریمنگ تاخیر۔
سانگلی شہر میں مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح بالترتیب آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں 87.31فیصد، 84.76فیصد، 99.41فیصد اور 90.80فیصد ہے۔
کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی کال ڈراپ کی شرح بالترتیب آٹو سلیکشن موڈ (5 جی/4 جی/3 جی/2 جی) میں 0.13فیصد، 9.31فیصد، 0.36فیصد اور 3.91فیصد ہے۔
5جی ڈیٹا سروسز: شہر کے ہاٹ اسپاٹس میں 5جی ڈیٹا خدمات نے زیادہ سے زیادہ 680.11 ایم بی پی ایس ڈاؤن لوڈ رفتار اور 78.33 ایم بی پی ایس اپ لوڈ رفتار فراہم کی۔
اہم کیو او ایس پیمانوں کی کارکردگی:
سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (فیصد میں)، سی ایس ٹی: کال سیٹ اپ کا وقت (سیکنڈز میں)، ڈی سی آر: کال ڈراپ کی شرح (فیصد میں)، ایم او ایس: اوسط رائے اسکور

Summary-Voice services
Call Setup Success Rate: Airtel, BSNL, RJIL and VIL have call setup success rate of 87.31%, 84.76%, 99.41% and 90.80% respectively in Auto-selection mode (5G/4G/3G/2G).
Call Setup Time: Airtel, BSNL, RJIL & VIL have call setup time of 1.20, 2.68, 0.84 and 1.51 seconds respectively in Auto-selection mode (5G/4G/3G/2G).
Drop Call Rate: Airtel, BSNL, RJIL and VIL have drop call rate of 0.13%, 9.31%, 0.36% and 3.91% respectively in Auto-selection mode (5G/4G/3G/2G).
Call Silence/Mute Rate: Airtel, BSNL, RJIL and VIL have silence call rate of 1.97%, 1.26%, 0.74% and 1.24% respectively in packet switched network (4G/5G).
Mean Opinion Score (MOS): Airtel, BSNL, RJIL and VIL have average MOS of 3.90, 2.66, 3.85 and 4.03 respectively.
|
|
Summary-Data services
Data Download performance (Overall): Average download speed of Airtel (5G/4G/2G) is 103.45 Mbps, BSNL (4G/3G/2G) is 1.04 Mbps, RJIL (5G/4G) is 192.93 Mbps and VIL (4G/2G) is 34.60 Mbps.
Data Upload performance (Overall): Average upload speed of Airtel (5G/4G/2G) is 22.43 Mbps, BSNL (4G/3G/2G) is 2.83 Mbps, RJIL (5G/4G) is 20.66 Mbps and VIL (4G/2G) is 11.58 Mbps.
Data performance - Hotspots (in Mbps):
Airtel- 4G D/L: 39.29 4G U/L: 5.39
5G D/L: 113.81 5G U/L: 30.93
BSNL- 4G D/L: 0.76 4G U/L: 3.24
RJIL- 4G D/L: 33.87 4G U/L: 10.78
5G D/L: 224.30 5G U/L: 24.00
VIL- 4G D/L: 32.13 4G U/L: 13.79
Note- “D/L” Download speed, “U/L” Upload speed
|
سانگلی میں کیے گئے جائزے میں اُن گنجان آبادی والے علاقوں کو شامل کیا گیا جیسے آشتا، کاسبے دیگراج، تاسگاؤں، کواتھے ایکند، بدھگاؤں، کوپواڑہ، الکدام، مالگاؤں، میراج، مہیصال، آراگ، کوکتولی اور ہنگنگاؤں وغیرہ۔
ٹرائی نے حقیقی حالات میں درج ذیل مقامات پر بھی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ ساکن صارفین کے تجربے کی عکاسی کی جا سکے: کلکٹر آفس، ڈی-مارٹ، گنپتی پیٹھ اور ہری پور مندر، کرشنا ویلی اسکول ایریا، پدم بھوشن واسنت دادا پاٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (پی وی پی آئی ٹی)، راجیو گاندھی آئی ٹی آئی کیمپس، راجواڑا ایریا پیلس کے آس پاس، آر ٹی او آفس، سانگلی بس اسٹینڈ، سانگلی میراج کوپواڑ میونسپل کارپوریشن بلڈنگ، ایس ایف سی میگا مال سانگلی، اور سدھی ونایک کینسر اسپتال۔
واک ٹیسٹ 03 جون اور 05 جون 2025 کو کیے گئے، جو مہاویر اُدّیان (باپٹ مالا)، میراج ریلوے اسٹیشن، سانگلی انڈسٹریل اسٹیٹ (ایم آئی ڈی سی کوپواڑ) اور واسنت دادا مارکیٹ یارڈ پر مرکوز تھے تاکہ پیدل چلنے والے مصروف علاقوں میں نیٹ ورک کے رویے کو جانچا جا سکے۔
سانگلی سے بنگلورو ریلوے روٹ — جو ایک تیز رفتار سفری راہداری ہے اور میراج جنکشن، کوداچی اسٹیشن، ریبھاگ اسٹیشن، بیلگام اسٹیشن، لونڈا جنکشن، ہبلی جنکشن اور بیرور جنکشن سے گزرتا ہے — کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ بین الاضلاعی سفر کے دوران سروس کے معیار کو سمجھا جا سکے۔
یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے معیاری آلات اور مقررہ پروٹوکولز کے ذریعے حقیقی وقت کے ماحول میں کیے گئے۔ تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے شری برجندر کمار، مشیر (ریجنل آفس، بنگلورو)، ٹرائی سے ای میل: adv.bengaluru@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-80-22865004. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3332 )
(Release ID: 2148599)