صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اے بی- پی ایم جے اے وائی کے تحت 41 کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈز بنائے گئے
اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے 31,466 اسپتالوں کو شامل کیا گیا
اس اسکیم کے تحت 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 9.84 کروڑ سے زیادہ اسپتال میں داخلوں کو منظوری دی گئی
Posted On:
25 JUL 2025 3:45PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت ملک میں 41 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔
جنوری 2022 میں حکومتِ ہند نے اس اسکیم کے مستحقین کی بنیاد کو 10.74 کروڑ خاندانوں سے بڑھا کر 12 کروڑ خاندان کر دیا، تاکہ ہندوستان کی نچلی سطح کی 40 فیصد آبادی کو اس میں شامل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مارچ 2024 میں، اہلیت کے معیار کو وسعت دے کر37 لاکھ تسلیم شدہ سماجی صحت کارکنان (آشا)، آنگن واڑی کارکنان (اے اے ڈبلیو ایز)، آنگن واڑی معاونین(اے ڈبلیو ایچ ایز) اور ان کے خاندانوں کو بھی شامل کیا گیا۔ حال ہی میں اس اسکیم کو مزید بڑھاتےہوئے4.5کروڑ خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو‘ وئیے وندنا کارڈ ’کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، چاہے ان کی سماجی ومالی حیثیت کچھ بھی ہو۔
آشا، آنگن واڑی کارکنان(اے ڈبلیو ڈبلیو)اور آنگن واڑی معاونین(اے ڈبلیو ایچ)کے خاندانوں کے افراد کے لیے بنائے گئے آیوشمان کارڈز کی کل تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
زمرہ آیوشمان کارڈز کی تعداد
آشا 10.45 لاکھ
آنگن واڑی کارکن 15.01 لاکھ
آنگن واڑی معاون 15.05 لاکھ
اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں14،194؍پرائیویٹ اسپتال سمیت کل 31,466 اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت 9.84 کروڑ سے زائد اسپتال میں داخلوں کی منظوری دی گئی ہے، جن کی مجموعی مالیت 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب پرتاپ راؤ جادھو نے فراہم کیں۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ن م
U-NO: 3315
(Release ID: 2148479)