ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں ہینڈ لوم اور دستکاری کے شعبوں کی ترقی

Posted On: 25 JUL 2025 1:53PM by PIB Delhi

حکومت ہند، ٹیکسٹائل کی وزارت، دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے:

  1. قومی ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام؛
  2. خام مال کی سپلائی کی اسکیم؛
  3. قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام؛
  4. جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم؛

مندرجہ بالا اسکیموں کے تحت، خام مال،لومز، لوازمات اور ٹول کٹس کی خریداری، ڈیزائن میں جدت، مصنوعات میں تنوع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی ملک اور بیرونِ ملک مارکیٹنگ اور کم شرحِ سود پر قرض سمیت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ان شعبوں میں وزارتِ ٹیکسٹائل کی جانب سے نافذ کردہ اسکیموں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے بجٹ مختص نہیں کیا جاتا۔ اسکیموں کے موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق موزوں تجاویز موصول ہونے پر مستحق ہینڈلوم ایجنسیوں کو مختلف اقدامات کے لیے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ان اسکیموں کے تحت جاری کردہ اور استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(رقم کروڑ رروپے میں)

Year

جاری ؍ استعمال کیے گئے فنڈز

2020-21

392.98

2021-22

651.86

2022-23

428.60

2023-24

465.85

2024-25

486.35

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کے شعبوں کی اسکیموں کے تحت خواتین بنکروں؍ دستکاروں سمیت  ریاست وار استفادہ کنندگان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ایس ٹی (درج فہرست قبائل) برادریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارتِ ٹیکسٹائل انہیں اپنے کاروبار کو جاری رکھنے اور فروغ دینے کے لیے اضافی مراعات فراہم کرتی ہے۔ ملک بھر میں  درج فہرست قبائل بُنکروں/دستکاروں کو فراہم کی جانے والی چند سہولیات درج ذیل ہیں:

ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کے شعبوں کی اسکیموں کے تحت ان پروگراموں کو ترجیح دی جاتی ہے، جن میں خواتین، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے بُنکر/دستکار شامل ہوں۔

نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بی پی ایل؍ ایس سی؍ ایس ٹی /خواتین/تیسری صنف کےافراد/مختلف صلاحیتوں کے حامل بُنکروں کو ورک شیڈز کی تعمیر کے لیے 100؍فیصد سبسڈی فراہم کرائی جاتی ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کے شعبوں کی اسکیموں کے تحت خواتین سمیت  بنکروں/دستکاروں کی ریاست وار تعداد درج ذیل ہے:

 

SI. No.

State

Weavers benefitted

Artisan benefitted

  1.  

Andhra Pradesh

85,201

17,597

  1.  

Arunachal Pradesh

1,356

2,500

  1.  

Assam

46,120

21,163

  1.  

Bihar

5,968

15,111

  1.  

Chhattisgarh

7,509

4,530

  1.  

Delhi

172

12,965

  1.  

Goa

27

2,120

  1.  

Gujarat

3,192

29,977

  1.  

Haryana

3,514

7,435

  1.  

Himachal Pradesh

2,319

15,136

  1.  

Jammu & Kashmir

4,551

24,987

  1.  

Jharkhand

5,713

9,674

  1.  

Karnataka

25,440

12,894

  1.  

Kerala

17,140

10,331

  1.  

Madhya Pradesh

4,657

42,740

  1.  

Maharashtra

4,515

18,996

  1.  

Manipur

30,009

15,193

  1.  

Meghalaya

494

4,426

  1.  

Mizoram

2,617

2,350

  1.  

Nagaland

1,073

4,730

  1.  

Odisha

34,538

16,210

  1.  

Puducherry

1,520

4,460

  1.  

Punjab

567

9,310

  1.  

Rajasthan

1,465

29,992

  1.  

Sikkim

81

2,310

  1.  

Tamil Nadu

1,25,463

13,806

  1.  

Telangana

44,871

8,984

  1.  

Tripura

1,749

16,230

  1.  

Uttar Pradesh

1,20,818

1,04,054

  1.  

Uttarakhand

5,302

8,315

  1.  

West Bengal

55,964

14,531

  1.  

All India (non-state specific)

1,060

7,263

Total

6,44,985

5,10,320

اس کے علاوہ جزائر انڈومان و نکوبار میں 1،810، چندی گڑھ میں 750 کو ، دامَن و دیو میں 50 کو اور لداخ میں 3,264 کو فائدہ پہنچایا گیا۔

نوٹ: ہینڈلوم کے بُنکروں کی آبادی کا 71؍فیصد اور دستکاروں کی آبادی کا 64؍فیصد خواتین پر مشتمل ہے، لہٰذا زیادہ تر فوائد خواتین بُنکروں/دستکاروں کوفراہم کیےجا رہے ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل جناب گری راج سنگھ نے فراہم کیں۔

* * * ** * * *

ش ح۔م ع ن-ن م

U-NO: 3301


(Release ID: 2148353)
Read this release in: English , Hindi , Tamil