مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ ڈاک اور این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمٹیڈ نے ہندوستان کوترسیلات زر میں انقلاب لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 24 JUL 2025 7:38PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت مواصلات کے محکمۂ ڈاک (ڈی او پی) اور نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا کی بین الاقوامی شاخ این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمٹیڈ (این آئی پی ایل) نے آج ایک انتہائی اہم پہل پر تعاون کرنے کے لیے ایک رازداری کےمعاہدے (این ڈی اے) پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کو آنے والی ترسیلات زر کو تبدیل کرنا ہے۔  اس شراکت داری میں دنیا بھر میں مقیم ہندوستانی باشندوں کے لیے ایک ہموار ، محفوظ اور سستی ترسیلات زر کا وسیلہ بنانے کے لیے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) اور یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) انٹرکنکشن پلیٹ فارم (آئی پی) کی طاقت سے استفادہ کیا جائے گا۔

جناب ایل کے دش، ڈی ڈی جی (بین الاقوامی تعلقات اور عالمی کاروبار) محکمۂ ڈاک اور جناب رتیش شکلا، سی ای او، این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے سرکاری تقریب کے دوران دستخط شدہ این ڈی اے کا تبادلہ کیا

یہ اشتراک سرحد پار ادائیگی کی خدمات کو جدید طرز پر ڈھالنے اور لاکھوں ہندوستانیوں کے لیے مالی شمولیت کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔   پوسٹل نیٹ ورک کے ساتھ یو پی آئی کو مربوط کرکے، اس پہل کا مقصد اخراجات کو کم کرکے اور بھیجنے والوں اور مستفیدین کے لیے کارکردگی کو بہتر بناکر ترسیلات زر کے روایتی طریقوں کا ایک آسان اور قابل رسائی متبادل فراہم کرناہے ۔

اس اشتراک کے اہم فوائد میں شامل ہیں:

  • سستی ترسیلات زر: یو پی آئی-یو پی یو-آئی پی انضمام سے ترسیلات زر کی لاگت میں نمایاں کمی آنے کی امید ہے، جس سے بیرون ملک ہندوستانی کارکنوں کے لیے گھر رقم بھیجنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔
  • محفوظ لین دین: یو پی آئی کی مضبوط حفاظتی خصوصیات اور پوسٹل نیٹ ورک کی قابل اعتماد ساکھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ سروس بھیجنے والوں اور مستفیدین دونوں کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد لین دین کو یقینی بناتی ہے۔
  • وسیع تر رسائی اور دسترس: عالمی پوسٹل نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے، یہ پہل یو پی آئی سے ہونے والی ترسیلات زر کی رسائی کو ان علاقوں تک بڑھاتی ہے جہاں روایتی بینکنگ خدمات محدود ہو سکتی ہیں، جس سے ہندوستانی تارکین وطن کے وسیع تر حصے کے لیے مالی شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔
  • بروقت منتقلی: ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریئل ٹائم سسٹم کے ذریعے ہونے والی موثر ادائیگی کی پروسیسنگ کے ذریعے منتقلی حقیقی وقت میں ہوگی جس سے گھر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

محکمۂ ڈاک کے بین الاقوامی تعلقات اور عالمی کاروبار کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب ایل کے دش نے کہا کہ ’’ہم اس اختراعی پروجیکٹ سے متعلق این آئی پی ایل کے ساتھ شراکت داری کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ اشتراک ہندوستانی برادری سمیت تمام شہریوں کو قابل رسائی اور کفایتی مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم یو پی یو انٹرکنکشن پلیٹ فارم اور یو پی آئی نیٹ ورک استفادہ کرکےحقیقی معنی میں ترسیلات زر  سے متعلق انقلاب انگیز تبدیلی کےحامل اقدامات کرسکتے ہیں۔‘‘

پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل)  کے سی ای اوجناب رتیش شکلا نے مزید کہا،’’این آئی پی ایل عالمی سطح پر یو پی آئی کی رسائی کو بڑھانے اور سرحد پار سے بلا رکاوٹ ادائیگیوں کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ محکمۂ ڈاک کے ساتھ اس شراکت داری سےمالی شمولیت کے اہم مواقع کو بروئے کار لایا جائے گااور دنیا بھر میں لاکھوں ہندوستانیوں کے لیے ترسیلات زر کا تجربہ مزید بہتر ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ک ح- م ق ا)

U. No.3286


(Release ID: 2148199)
Read this release in: English , Hindi , Bengali