وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی

Posted On: 24 JUL 2025 4:56PM by PIB Delhi

وزارت نے ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے ، قدرتی خوبصورتی اور متنوع پرکشش مقامات کو دریافت  کرنے میں دلچسپی رکھنے والے مسافروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک جامع وسائل کے طور پر انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم (آئی آئی ڈی پی) کا نیا ورژن لانچ کیا ہے۔  آئی آئی ڈی پی ایک اے آئی سے چلنے والا ٹول استعمال کرتا ہے جو رئیل ٹائم میں موسم کی تازہ ترین معلومات، شہر کی تلاش  اور ضروری سفری خدمات پیش کرکے زائرین کے تجربات کو ذاتی بناتا ہے۔  پورٹل نے اے ایس آئی یادگاروں کے لیے پروازوں، ہوٹلوں، کیبس اور بسوں اور ٹکٹوں کی بلا رکاوٹ بکنگ کے لیے کئی او ٹی اے (آن لائن ٹریول ایجنٹس) اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

ندھی (NIDHI) + پلیٹ فارم رہائشی  یونٹوں کی منظوری اور درجہ بندی کے ساتھ ساتھ دیگر کلیدی سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کی منظوری ، شناخت اور رجسٹریشن کا احاطہ کرتا ہے۔  سروس فراہم کرنے والوں کے لیے قابل اعتماد حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پورٹل کو آئی آئی ڈی پی کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3264


(Release ID: 2148060)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi