وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل لائبریری کے لیے بنیادی ڈھانچے کا قیام

Posted On: 24 JUL 2025 4:58PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں وزیرِ ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ایک  تحریری جواب میں  بتایا کہ نیشنل مشن آن لائبریریز (این ایم ایل) کے تحت چار اہم اجزاء شامل ہیں جن کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. نیشنل ورچوئل لائبریری آف انڈیا (این وی ایل آئی)  کا منصوبہ (انڈین کلچر پورٹل - آئی سی پی):    اس کا مقصد ایک ایسا آسان اور عوامی رسائی والا فیڈریٹڈ سرچ انٹرفیس فراہم کرنا ہے، جس کے ذریعے صارفین معلومات اور علم کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی متنوع ثقافت تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
  2. این ایم ایل ماڈل لائبریری کا قیام:   اس کا مقصد لائبریری کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ٹیکنالوجی کی جدید کاری، خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کے لیے سہولیات کی تخلیق، اور عوامی آگاہی پروگراموں کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ ہر ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی طرف سے منتخب شدہ ایک ریاستی مرکزی لائبریری اور ایک ضلع لائبریری، نیز وزارتِ ثقافت کے تحت 6 لائبریریاں اس اسکیم میں شامل ہیں۔
  3. مقداری و معیاری سروے:    اس کا مقصد ملک بھر کی لائبریریوں کے بارے میں تفصیلی اعداد و شمار حاصل کرنا، عوامی لائبریریوں کے موجودہ ڈھانچے اور خدمات کا جائزہ لینا، اور شہریوں کے اطمینان کی سطح و تاثرات کو جانچنا ہے۔
  4. صلاحیت سازی :

   لائبریری اہلکاروں اور لائبریری سائنس کے طلبہ کی تربیت کے ذریعے اُنہیں جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نئی ٹیکنالوجیوں سے روشناس کرانا اس جزو کا مقصد ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اب تک اٹھائے گئے اقدامات:

  1. بھارتی ثقافتی پورٹل (آئی سی پی) ، جو  این وی ایل آئی کے تحت 10 دسمبر 2019 کو لانچ کیا گیا، اس پر اس وقت تقریباً 3.42 لاکھ ڈیجیٹل ریکارڈز بمعہ میٹا ڈیٹا اور 34.91 لاکھ سے زائد ببلیوگرافک ریکارڈز موجود ہیں۔
  2. ماڈل لائبریری جزو  کے تحت، ریاستی و ضلعی لائبریریوں کو جدید بنانے، ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
  • iii. صلاحیت سازی کے جزو کے تحت، منظم تربیتی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ لائبریری پروفیشنلز کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3234  )


(Release ID: 2148032)
Read this release in: English , Hindi , Tamil