وزارات ثقافت
بیرون ممالک سے نوادرات کی واپسی
Posted On:
24 JUL 2025 4:59PM by PIB Delhi
بھارت نے 1976 سے اب تک متعدد بیرون ممالک سے کل 655 نوادرات واپس حاصل کیے ہیں۔بھارت کامحکمہ آثار قدیمہ (اےایس آئی) ملک بھر میں قومی اہمیت کی حامل 3,685 قدیم یادگاروں اور آثارِ قدیمہ کی جگہوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کا کام انجام دیتا ہے، جن میں عوامی سہولیات جیسے پینے کا پانی، بیت الخلاء، پیدل راستوں اور باغبانی وغیرہ شامل ہیں۔ ان یادگاروں اور مقامات کی دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے، جو ضرورت اور دستیاب وسائل کے مطابق انجام دیا جاتاہے۔
سال 2007 میں قائم کردہ نیشنل مشن آن مونیومنٹس اینڈ اینٹیکوٹیز(این ایم ایم اے) نےاب تک11,406 تعمیراتی ورثے اور مقامات اور 12,41,349 نوادرات کی دستاویزات تیار کر چکا ہے اوراس کی اشاعت کرچکا ہے۔اس کی تفصیلات این ایم ایم اے کی ویب سائٹhttps://nmma.nic.in پر دستیاب ہے۔
*****
ش ح-مش۔ ف ر
UR No-3217
(Release ID: 2147922)