ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: جنگلی جانوروں سے انسانی جانوں اور املاک کو لاحق خطرات

Posted On: 24 JUL 2025 4:02PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرمملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  جنگلاتی حیاتیات (تحفظ) قانون، 1972 کے سیکشن 11 کے تحت ریاستی چیف وائلڈ لائف وارڈن کو انسانی اور جنگلی حیات کے تنازعات کے انتظام کا اختیار حاصل ہے۔ وزارت نے کیرالہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگلاتی حیاتیات (تحفظ) قانون ، 1972 کے سیکشن 11 میں شامل دفعات کا استعمال کرنے پر غور کرے۔

جنگلاتی حیاتیات کے تحفظ اور انسان- جانوروں کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. جنگلی جانوروں اور ان کی پناہ گاہوں کے تحفظ کے لیے جنگلاتی حیاتیات (تحفظ) قانون ، 1972 کی دفعات کے تحت پورے ملک میں محفوظ علاقوں یعنی نیشنل پارک، سینکچوریز، کنزرویشن ریزرو اور کمیونٹی ریزرو کا ایک نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔
  2. مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مرکزی معاونت شدہ اسکیموں ‘ڈیولپمنٹ آف وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹس’ اور ‘پروجیکٹ ٹائیگر اینڈ ایلیفینٹ’ کے تحت مالی معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ ملک میں جنگلاتی  حیاتیات اور ان کی پناہ گاہوں کے انتظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان اسکیموں کے تحت وہ سرگرمیاں شامل ہیں جن میں شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی کی تارکی باڑ، بایوفینسنگ، باونڈری وال وغیرہ کی تعمیر/تنصیب شامل ہے تاکہ جنگلی جانوروں کو کھیتوں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
  3. وزارت نے فروری 2021 میں انسانی و جنگلاتی حیاتیات کے تنازعات سے نمٹنے کے لیے ایک مشاورت جاری کیا ہے۔ اس مشاورت میں مختلف محکموں کے درمیان مربوط کارروائی، تنازعہ والے علاقوں کی شناخت، معیاری طریقہ کارکی پابندی، فوری طور پرکارروائی کرنےوالی ٹیموں کا قیام، ریاستی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ معاوضہ کی رقم کی مقدار کا جائزہ لیا جا سکے اور تیز رفتار ادائیگیوں کے لیے رہنمائی / ہدایات جاری کی جائیں۔
  4. ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 3 جون 2022 کو ریاستی اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کو انسانی و جنگلاتی حیاتیات کے تنازعات کے انتظام بشمول فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
  5. وزارت نے 21 مارچ 2023 کو انسانی و جنگلاتی حیاتیات کے تنازعات سے نمٹنے کے لیے مخصوص نوعیت کے جانوروں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
  6. جنگلاتی حیاتیات (تحفظ) قانون ، 1972 انسانی و جنگلی حیات کے تنازعات سے نمٹنے کے لیے ضابطہ کار اور انتظامی اختیارات فراہم کرتا ہے۔

 

*****

ش ح-م‌ش۔ ف ر

UR No-3201


(Release ID: 2147781)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil