اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت اسٹیل کی درآمد کے لیے ایس آئی ایم ایس، کیو سی اوز اور این او سیز سے متعلقہ امور پر بات چیت کرنے کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی
Posted On:
24 JUL 2025 1:52PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت 29 سے 30 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے ادھیوگ بھون کے اسٹیل روم میں اسٹیل کی درآمد کے لیے ایس آئی ایم ایس، کیو سی اوز اور این او سیز سے متعلقہ امور پر بات چیت کرنے کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی۔ کمپنیاں اور ایسوسی ایشنز اوپن ہاؤس میں مندرجہ بالا مضامین سے متعلق اپنے مسائل پیش کر سکتی ہیں۔ اوپن ہاؤس میں حصہ لینے کے لیے ٹیک – اسٹیل (ایٹ) این آئی سی(ڈاٹ) اِن پر ای میلز بھیجے جا سکتے ہیں تاکہ مذکورہ بالہ تاریخوں پر تصدیق شدہ ٹائم سلاٹ حاصل کیا جا سکے۔
انڈسٹری ایسوسی ایشنز اپنے ممبروں سے متعلقہ امور کے لیے ون ٹائم سلاٹ کی درخواست کر سکتی ہیں۔ متعین کردہ جگہ کی تنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسوسی ایشنز کے شرکاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 15 ہو سکتی ہے۔
ای میل بھیجتے وقت، درج ذیل معلومات شامل کی جا سکتی ہیں:
کمپنی اورایسوسی ایشن کا نام
ایس آئی ایم ایس/این او سی/کیو سی او اوردیگر اس سے متعلقہ مسائل۔
نام اور مجوزہ شرکاء کی تعداد
ترجیحی تاریخ، اگر کوئی ہے - 29 یا 30 جولائی، 2025
ایس آئی ایم ایس/این او سی درخواست کا حوالہ، اگر کوئی دستیاب ہو۔
صنعت اور مصنوعات کی قسم - آٹو/ایرو اسپیس/ٹیلی کام/دفاع وغیرہ۔
متعلقہ مسائل اختصار کے ساتھ درج کریں (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)
نوڈل شخص کے رابطے کی تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)
اوپن ہاؤس صبح 10.30 بجے سے شام 5.00 بجے تک منعقد کیا جائے گا اور مخصوص ٹائم سلاٹ کے بارے میں ای میل کے ذریعے معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے واک ان سہولیات ممکن نہیں ہو سکیں گی۔
اوپن ہاؤس کے شرکاء کو ہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ خواہ کوئی بھی کمپنی یا ایسوسی ایشن جس کے پاس اسٹیل کی درآمد کے سلسلے میں ایس آئی ایم ایس، کیو سی اوز اور این او سیز سے وابستہ معاملات ہیں تو وہ ان متعلقہ امور پر بات چیت کرنے کے لیے 29 تا 30 جولائی 2025 کو تصدیق شدہ ٹائم سلاٹس حاصل کرنے کے لیے مذکورہ ای میل پر اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔
*****
UR- 3194
(ش ح۔ م م ع۔ ا ک م)
(Release ID: 2147738)