وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع نے نئی دہلی میں اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Posted On: 23 JUL 2025 8:56PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے 23 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ریز) امیر برم کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔  فریقین نے طویل مدتی تناظر میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔  انہوں نے دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرنے کی سمت میں کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اسرائیل کے ڈی جی نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔  سکریٹری دفاع نے دہشت گردی کو ہندوستان کے قطعی برداشت نہ کرنے کے نقطۂ نظر کا اعادہ کیا اور 07 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دونوں فریقوں نے بھارت میں جولائی 2024 میں منعقدہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی آخری میٹنگ کے بعد سے جاری دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈی جی کا یہ دورہ ہندوستان-اسرائیل دفاعی تعلقات میں ایک اہم قدم ہے اور دونوں فریقوں کی اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے ۔

 

************

 

ش ح ۔ ک ح۔ش ت

UN-NO-3183


(Release ID: 2147722)
Read this release in: English , Hindi , Marathi