وزارت دفاع
نئی دہلی میں ‘بھارت کے سمندری وژن’ پر قومی سمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ورثہ، سلامتی اور 2047 تک وِکست بھارت کے وژن پر توجہ مرکوز کی جائے گی
Posted On:
23 JUL 2025 8:46PM by PIB Delhi
ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تحت ٹرائی سروس تھنک ٹینک سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے زیر اہتمام 24 اور 25 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں بھارت کے بحری وژن پر دو روزہ قومی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب وزارتِ ثقافت کے مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ سیمینار ہول آف نیشن کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد اسٹریٹیجک، ثقافتی اور ترقیاتی شعبوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر بھارت کے بدلتے ہوئے بحری بیانیے کا جائزہ لینا ہے۔ یہ تقریب دفاع، سفارت کاری، تعلیمی اداروں، صنعت اور ثقافتی تنظیموں کے مابین ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے، جو ایک جامع قومی طاقت کی تشکیل کی علامت ہے۔
یہ سیمینار بھارت کے بحری سفر کا جائزہ لینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ قدیم سمندری روایات اور تاریخی بندرگاہی نیٹ ورک سے لے کر انڈو پیسفک خطے میں درپیش موجودہ بحری چیلنجز اور مواقع تک۔ سیمینار کے مختلف اجلاسوں میں اسٹریٹیجک روابط، بحری سلامتی، اقتصادی تعلقات،نیلی معیشت( بلیو اکانومی)، اور ساحلی ڈھانچے و طرز حکمرانی کے بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں کردار پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔
اس تقریب میں مقررین اور شرکاء کا ایک شاندار پینل شامل ہے ،جس میں ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے سینئر حاضر فعال افسران ، معروف یونیورسٹیوں اور سمندری تحقیقی اداروں کے اسکالرز ، شپنگ اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کے نمائندے ، تھنک ٹینکوں ، پالیسی اداروں اور اسٹریٹجک امور کے اداروں کے ماہرین ،اور ثقافتی مورخین اور پریکٹیشنرز (عملی کارکنان)شامل ہیں ۔
یہ سیمینار براہِ راست قومی ہدف یعنی وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق 2047 تک وِکسِت بھارت کے حصول میں حصہ دار ہے۔ بھارت کی آزادی کی صدی سالگرہ تک ایک عالمی بحری طاقت بننے کی خواہش مربوط سوچ، مستقل پالیسی عملداری، اور سول-فوجی-تعلیمی تعاون پر منحصر ہے۔
***
ش ح۔ ش آ۔ش ہ ب
Uno-3177
(Release ID: 2147663)