ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
خواتین کے کالجوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے مراکز
Posted On:
23 JUL 2025 4:54PM by PIB Delhi
آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) وزارت تعلیم کے ما تحت ایک قانونی ادارہ ہے ، جو تکنیکی اداروں ، ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور خود مختار اداروں کو ڈپلومہ ، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر تکنیکی تعلیم میں کورسز کے انعقاد کے لیے منظوری دیتا ہے ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) ملک میں تکنیکی تعلیم کے معیار کو منظم اور برقرار رکھتا ہے ۔ تکنیکی تعلیم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو فروغ دینے کے لیے اے آئی سی ٹی ای نے غیر کمپیوٹر سائنس کی شاخوں سمیت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں بنیادی اور اختیاری اے آئی کورسز متعارف کرائے ہیں ۔
ان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں فیکلٹی کو جدید اوراپ گریڈ بنانے کے لیے اے آئی سے وابستہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اور ورکشاپس بھی شروع کی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں ، کیمپس اور طلباء کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ، اے آئی سی ٹی ای نے ہیکاتھون کا انعقاد کرتا ہے جو اے آئی سے متعلق بیداری ، یکساں طور پر سیکھنے اور تجربہ کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای ) ہونہار خواتین انجینئرنگ طلباء کو پرگاتی اور سرسوتی جیسی اسکالرشپس بھی پیش کرتا ہے ، جس سے ان شعبوں میں خواتین کے لیے مناسب اورمعاون ماحول فراہم کرتا ہے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ ، ایم ایس ڈی ای نے اپریل 2025 میں اے آئی کیریئر فار ویمن پہل بھی شروع کی ہے جہاں دو سال کی مدت میں 8000 لڑکیوں کی تربیت سازی اور معاشی مواقع فراہم کرنا پروگرام کا ہدف ہوگا ۔ مزید برآں ،پی ایم کے وی وائی 4.0 اسکیم کے تحت ، ایم ایس ڈی ای کی ، 30.06.2025 تک اے آئی سے متعلق ملازمت کے کرداروں میں تربیت یافتہ یا وابستہ اور تصدیق شدہ امیدواروں کی صنف کے لحاظ سے ، ملازمت کے کردار کے لحاظ سے متعین کیے گئے تفصیلات ضمیمہ-I میں درج ہیں۔
ضمیمہ-I
30.06.2025 تک پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت اے آئی سے متعلق ملازمت کے کرداروں میں تربیت یافتہ یا وابستہ اور تصدیق شدہ امیدواروں کی صنف کے لحاظ سے ، ملازمت کے کردار کے لحاظ سے تعین کردہ تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
تربیت یافتہ اور وابستہ
|
تصدیق شدہ
|
ملازمت کے کردار کا نام
|
خواتین
|
مرد
|
خواتین
|
مرد
|
اے آئی- بزنس انٹیلی جنس تجزیہ کار
|
1,197
|
1,534
|
635
|
719
|
اے آئی- ڈیٹا آرکیٹیکٹ
|
893
|
414
|
381
|
131
|
اے آئی- ڈیٹا انجینئر
|
529
|
656
|
287
|
256
|
اے آئی- ڈیٹا کوالٹی تجزیہ کار
|
4,246
|
2,913
|
2,807
|
1,920
|
اے آئی- ڈیٹا سائنسدان
|
1,985
|
1,966
|
1,327
|
1,174
|
اے آئی- ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر
|
3,450
|
2,584
|
1,916
|
1,500
|
اے آئی- دیو آپس انجینئر
|
2,116
|
2,189
|
1,706
|
1,780
|
اے آئی- مشین لرننگ انجینئر
|
3,808
|
3,988
|
2,849
|
2,637
|
اے آئی- سلوشن آرکیٹیکٹ
|
77
|
164
|
50
|
65
|
اے آئی- اور ایم ایل- جونیئر ٹیلی کام ڈیٹا تجزیہ کار
|
84
|
170
|
61
|
119
|
اے آئی- ڈیوائسز انسٹالیشن آپریٹر
|
77
|
88
|
46
|
39
|
فارماکو ویجیلنس کیس- پروسیسنگ (ای آئی ٹولز سمیت سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے واقعات اور منفی واقعات)
|
936
|
520
|
830
|
455
|
مجموعی
|
19,398
|
17,186
|
12,895
|
10,795
|
یہ معلومات ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
*****
)ش ح – م م ع - م ذ(
U.N. 3118
(Release ID: 2147434)